چشم بد کے معنی

چشم بد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَش + مے + بَد }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ |چشم| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ |بد| بطور صفت لگانے سے اردو میں مرکب |چشم بد| بنا۔ اس ترکیب میں |چشم| موصوف اور |بد| صفت ہے۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا۔ ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ نظر جو لگ جاتی ہے","بُری نظر","بُری نگاہ","درنساوناپورن نظریں","نظر بد"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

چشم بد کے معنی

١ - بری نظر؛ بری نظر کا اثر؛ نظر بد۔

 وہ آتشیں عذار ہوا جب کہ جلوہ گر تب آگ میں سپند کیا چشم بد کے تئیں (١٧١٨ء، دیوان آبرو، ٢٩)

چشم بد english meaning

(peak of) the Demavand (a mountain of the Aiburz range in Persia) where the mythical tyrant Zahhak was later imprisonedMalicious glances

شاعری

  • اے کاش نے ہوں آپ کی چندھی آنکھیں
    کرتے ہیں دعا ہم بھی کہ چشم بد دور
  • شرم کرنے سے بھلا فائدہ مجھ سے اب تو
    چشم بد دور تمہارے بھی نکل آیا خظ
  • خیر خیرات ہے انعام ہیں جاگیریں ہیں
    چشم بد دور یہ سرکار ہے کیا عالی جاہ
  • چشم بد دور ہو کافر ہے طرح داروں میں
    جس کے ہنسنے سے گڑھے پڑتے ہیں رخساروں میں
  • چشم بد دور کہ کچھ رنگ ہے اب گریہ پر
    خون جھمکے ہے پڑا دیدہ گریاں کے بیچ
  • گلاوٹ بازوؤں کی چشم بد دور
    وہ دونوں مچھلیاں جیسے سقنفور
  • چشم بد دور خسروانہ شکوہ
    لو حش اللہ عارفانہ کلام
  • چشم بد دور نہ ٹوکو مرا رونا کوئی
    شاخ دل اپنی تو آنسو سے ہری رہتی ہے
  • تیری خاک پا کو جو دیکھے نگاہ تیز سے
    دھول ڈالوں اس کی چشم بد میں بھر بھر جولیاں

Related Words of "چشم بد":