چقندر کے معنی
چقندر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چُقَن + دَر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ|چقندر| اردو میں اپنے اصل معنی اور اصل حالت میں مستعمل ہے۔ ١٤٣٣ء کو "بحرالفضائل (مقالات شیرانی)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک ترکاری جو گول شکل کی ہوتی ہے اور ابالنے سے نہایت سرخ رنگ نکلتا ہے۔ یورپ میں اس سے کھانڈ نکالتے ہیں","ایک جڑ کا نام جو نہایت سُرخ اور شلغم کے قسم میں سے ہے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : چُقَنْدَروں[چُقَن + دَروں (و مجہول)]
چقندر کے معنی
١ - شلجم کی قسم میں سے سرخ رنگ کی ایک ترکاری اس سے شکر بھی بنائی جاتی ہے۔
عارض سبز و لب سرخ کا ہے عشق مجھے یاں چقندر بھی ہے قسمت میں انناس بھی ہے (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٢٧٣)
چقندر english meaning
beetbeetrootbeet-rootcome under corrupting influencessugar beetsugar-beet
شاعری
- یہ لہو نکلا ہوگئی ہوں سفید
سرخ تھے گال یا چقندر سے - ہوتے ہیں گو یہ تو جدا فرق نہیں ہے ان میں کچھ
کدو ڈھینڈس اور چقندر ہیں آپس میں تینوں ایک
محاورات
- چقندر (سا) بن رہا ہے
- چقندر کاشتم زردک برآمد