چلمن کے معنی

چلمن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِل + مَن }

تفصیلات

iمقامی زبان کا لفظ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٣٢٤ء کو "اردوئے قدیم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باندھنا، چھڑانا، چھوڑنا، ڈالنا، لٹکانا، لٹکنا کے ساتھ","تیلیوں کا بنا ہوا پردہ","تیلیوں کا بُنا ہوا پردہ","تیلیوں کا بُنا ہوا پردہ چق"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چِلْمَنِیں[چِل + مَنیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : چِلْمَنوں[چِل + مَنوں (و مجہول)]

چلمن کے معنی

١ - تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تاکہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے؛ ایک طرح کی چق، چک۔

"پہلی مرتبہ بمبئی کانفرنس منعقد ١٩٠٤ء میں پس چلمن خواتین کو کانفرنس کے مباحث اور تقریروں کے سننے کا موقع دیا گیا۔" (١٩٣٤ء، حیات محسن، ١١٣)

چلمن کے جملے اور مرکبات

چلمن ساز

چلمن english meaning

A hanging screen made of reeds or split bamboo for keeping out glarea venetion blind

شاعری

  • نظر نہ توڑ سکی آنسوؤں کی چلمن کو
    وہ روز اگرچہ مرے آئینے میں آتے ہیں
  • یہی تارے تمھاری آنکھ کی چلمن میں رہتے تھے
    یہی سورج نکلتا تھا تمھارے بام سے، پہلے
  • جب رات کی تنہائی دل بن کے دھڑکتی ہے
    یادوں کے دریچوں میں چلمن سی سرکتی ہے
  • تصور ایک دم بھی اس کی پلکوں کا نہیں مٹتا
    ہمیشہ آنکھ رہتی ہے نظر بازوں کی چلمن پر
  • حرم سرا کی حفاظت کو تیغ ہی نہ رہی
    تو کام دیں گی یہ چلمن کی تیلیاں کب تک
  • چلمن سے بھی جو دیکھا تو ٹیڑھی نگاہ سے
    نکلے نہ جنتری سے بھی تار نظر کے بل
  • چلمن کی اوٹ بیٹھ کے چخ کرتے ہو مگر
    تنکے چنو گے میری اگر بد دعا لگی
  • اندر چلمن باہر چلمن بیچ کلیجہ دھڑکے
    امیر خسرو یوں کہیں وہ دو دو انگل سرکے
  • دم بند کیا نطق کا گفتار نے تیری
    فتنوں کے چلمن اٹھ گئے رفتار کے آگے
  • نیم جلوہ کو بھی وہ کہتے ہیں اب بے پردگی
    جسم کا پیدہ یہ کس کا صرف چلمن ہوگیا

Related Words of "چلمن":