چلچلانا کے معنی

چلچلانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِل + چِلا + نا }

تفصیلات

iاردو زبان کے لفظ|چل چل| (چیل کی آواز) کے ساتھ |انا| بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے |چلچلانا| بنا۔ اردو میں بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت گرم","جماع کرانے کو دل چاہنا","خارش ہونا","خواہش ہونا","دیکھئے: چل","سخت گرم ہونا","شور کرنا","کھجلی ہونا"]

چلچل چِلْچِلانا

اسم

فعل لازم

چلچلانا کے معنی

١ - چیل کا بولنا۔

"دوپہر بھر چیلوں کا چلچلانا اور ٹریموں کی گھڑگھڑاہٹ دل خراش معلوم ہوتی تھی۔" (١٩٦٣ء، دلی کی شام، ٤١)

٢ - شور و غوغا کرنا، چیخنا، چیخ پکار کرنا۔

"اس نے بڑی ذلیل باتیں کی ہوں گی وہ چلچلا کر بولیں۔" (١٩٥٨ء، ہمیں چراغ ہمیں پروانے، ٥٢٣)

٣ - مضطرب ہونا، گھبرانا، بے چین ہونا، تڑپنا۔

 نو مہینے بعد جب وہ گل کھلا نیم شب کو جاگ اٹھی زن چلچلا (١٧٧٤ء، طبقات الشعراء شوق (سجاد)، ٣٧٦)

٤ - بہت گرم ہونا (کیونکہ چیل سخت دھوپ کی تپش سے بے چین ہو کر چیختی ہے)۔ (ماخوذ : پلیٹس)

چلچلانا english meaning

(of sun) be very hotenemy in disguisehidden enemyitchTo be very hot