چمنی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word chimni meanings and details

چمنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِم + نی }

تفصیلات

iانگریزی زبان کے لفظ |Chimney| سے ماخوذ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٩ء کو "سیرکہسار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باغ کا","باغ کے متعلق","دیوار میں وہ سوراخ جس میں سے چولھے میں سے آگ جلنے سے دھواں نکلتاہے","شیشے کی نالی جو لمپ پر لگاتے ہیں","لوہے کی نالی یا خالی مینار جو کارخانوں میں دھواں نکلنے کے لئے لگا ہوتا ہے"]

Chimney چِمْنی

اسم

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چِمْنِیاں[چِم + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : چِمْنِیوں[چِم + نِیوں (و مجہول)]

چمنی کے معنی

١ - وہ نالی (چھوٹی بڑی ہر سائز کی) جو مکان بھٹی انجن یا کارخانے وغیرہ سے دھنواں یا بھاپ نکالنے کے لیے بنائی جائے (اس کا سرا عموماً اوپر کو نکلا ہوا نظر آتا ہے)، دودکش، دھنوالا۔

"اس چوکھٹے کے اندر آتشیں اینٹوں کا صندوق بنا دیا جاتا ہے . اور اوپر چھت میں چمنی کے لیے کھلی جگہ رکھی جاتی ہے۔" (١٩٧٦ء، فن آہن گری، ٢٦)

٢ - آلات روشنی کے لیے شیشے کا بنا ہوا سرپوش جو اوپر نیچے سے کھلا ہو۔

"بڑے لیمپ کی چمنی توڑی اور یہ وہ چمنی تھی جو اویس کو بہت پسند تھی۔" (١٩٣٦ء، راشدالخیری، تربیت نسواں، ٢٧)

٣ - دیوار میں وہ سوراخ جس میں سے چولھے میں آگ جلنے سے دھواں نکلتا ہے۔

"چمنیوں کی دود کے اندرونی رخ پر . استرکاری کر دی جاتی ہے۔" (١٩١٧ء، رسالہ تعمیر عمارت، ٢٣)

٤ - آتش دان۔

"بجنی گھڑی جو چمنی کی کارنس پر دھری تھی ٹک ٹک کر رہی تھی۔" (١٩٢٤ء، خونی راز، ١٧٧)

چمنی or chimni english Translation

chimneycareephemeralshort-livedtaking pains

شاعری

  • بلبل کی کف خاک بھی اب ہوگی پریشاں
    جامے کا ترے رنگ ستم گر چمنی ہے
  • بینی اور نتھ کا وہ عالم کہ چھدے دل جس سے
    حور چمنی کی جھلک گوہر غلطاںص پری
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!