طائر چمن کے معنی
طائر چمن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طا + اِرے + چَمَن }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طائر| کے بعد کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم |چمن| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "بال جبریل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
طائر چمن کے معنی
١ - باغ کا پرندہ، مراد؛ بلبل۔
اگرچہ میرے نشیمن کا کر رہا ہے طواف مری نوا میں نہیں طائر چمن کا نصیب (١٩٣٥ء، بال جبریل، ١١٣)