چمٹانا کے معنی

چمٹانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِم + ٹا + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چپٹ| سے ماخوذ اردو میں |چمٹ| بنا اور |چمٹ| کے ساتھ |نا| لاحقۂ مصدر لگانے سے پہلے الف لگا کر |چمٹانا| بنا۔ اردو میں بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٩٠١ء کو "راقم، عقد ثریا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیچھے لگانا","چسپاں کرنا","دیکھئے: چمٹنا","سِر کرنا","گلے سے لگانا"]

چپٹ چِمْٹ چِمْٹانا

اسم

فعل متعدی

چمٹانا کے معنی

١ - لپٹانا، چپٹانا، گلے لگانا۔

"یہ بھی ایک طرح کی بیٹھک ہے کہ آدمی دونوں سرین پر بیٹھتا اور رانوں کو پیٹ سے چمٹا لیتا ہے" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٧٥:٣)

٢ - چڑھانا، لگانا، چسپاں کرنا، چپکانا۔

"نان پاؤ کا گودا نکال کر . ان ٹکیوں پر چمٹاؤ" (١٩٠٦ء، نعمت خانہ، ١٠٥)

٣ - پیچھے لگانا۔

"باندی کو منہ نہ لگاؤ میرے پیچھے نہ چمٹاؤ" (١٩٠١ء، راقم، عقد ثریا، ٣٤)

چمٹانا english meaning

cause to adhereembracefix or pastepine-nut |P|To cause to adhereto embraceto fixto paste