چناؤ کے معنی

چناؤ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چُنا + او (و مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ |چن| کے ساتھ |او| بطور لاحقۂ کیفیت و اسم مصدر لگانے سے |چناؤ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "معصومہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھئے: چنائی"]

چن چُناؤ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

چناؤ کے معنی

١ - (کسی چیز کو) چھانٹنے پاپسند کرنے کا عمل۔

"محبت اپنا چناؤ خود کرتی ہے۔" (١٩٨٣ء، بے سمت مسافر، ١٥٦)

٢ - انتخاب، الیکشن۔

"وہ چناؤ میں کھڑے ہو رہے ہیں، اسمبلی میں بیٹھ کر جنتا کی بھلائی کے لیے بڑے بڑے کام کریں گے۔" (١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٥٣)

٣ - دیوار کی اینٹوں کا برابر رکھنا، لکڑیوں کا برابر رکھنا۔ (نوراللغات)۔

چناؤ english meaning

electionSelection

Related Words of "چناؤ":