راست کے معنی

راست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ راسْت }

تفصیلات

iفارسی لفظ جو اردو میں معنی در ساخت کے اعتبار سے جوں کا توں داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ہے۔, m["چمکنا","ایک سُر","دیانت دار","ژند رارس راج","سیدھی راہ پر چلنے والا","سیدھے ہاتھ کی طرف","موسیقی کا ایک مقام","نقیض کذب","ٹاکم ٹوک پُورا اُترنے والا"]

راسْت راسْت

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • تقابلی حالت : راسْت تَر[راسْت + تَر]
  • تفضیلی حالت : راسْت تَرِین[راسْت + تَرِین]

راست کے معنی

١ - سیدھا۔

"اب تک کردار کی ان قسموں پر بحث کرتے رہے جن پر تہیج کا راست اور بلاواسطہ ضبط ہوتا ہے۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ٥١)

٢ - وہ امر یا شے جس میں صداقت حقیقت یا صحت پائی جاتی ہو، حق، بجا، درست، سچ۔

 کچھ بھی مری زباں پہ نہ تھا راست کے سوا میں کیا کروں کہ وقت نے جھٹلا دیا مجھے (١٩٨٣ء، سلیم احمد (آنکھ اور چراغ، ٢٥٨))

٣ - سیدھا، داہنا؛ داہنی طرف۔

"جو اعداد کہ جانب راست لکھے ہیں ان کو جانب چپ نقش کے خانوں میں . لکھو۔" (١٩٢٦ء، اوریئنٹل کالج میگزین، مٹی، ٢٨)

٤ - ٹھیک، موزوں۔

 احترام اے دنیا وہ گدائے نو ہوں میں راست جس کے قامت پر خلعتِ دوام آئے (١٩٦٨ء، غزال اور غزل، ٣٤)

٥ - ایک سُر، موسیقی کے بارہ مقاموں میں سے ایک۔

 ساقی بھی ہے اور ابر بھی ہے تو بھی تو مطرب کہ زمزمۂ راست کی تحریر ہوا پر (١٧٨٦ء، میرحسن، د، ٤٤)

٦ - بِلاواسطہ۔

"فوراً جواب ملا اور معاً میری سمجھ میں آ گیا کہ انہوں نے مجھ راست چوٹ کی ہے۔" (١٩٨٦ء، نگار، جولائی، ٢٦)

٧ - بالکل، ٹھیک ٹھیک، یقیناً۔

 میں بسم اللہ آزادی ہوں سر پہ تاج ہے مد کا الف آوارگی کا راست نقشہ ہے مرے قد کا (١٨٧٢ء، محامد خاتم النبینۖ، ١٧٢)

٨ - سچا، صادق، نیک، کھرا۔

 طلب ہے راست تو منزل پہ جا کے دم لیں گے ہزار راہ میں حائل سہی فراز و نشیب (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٦٨)

٩ - حقیقی، ذاتی۔

"جب بزرگ خاندان ناقابلِ تقسیم جائیداد کا مالک ہو تو ہم عموماً یہ دیکھتے ہیں کہ صغیر رکن اور اس کی راست اولاد ذکور کے پرورش کے لیے گاؤں منتقل کیے جاتے ہیں۔" (١٩٤١ء، قانون و رواجِ ہنود، ٧٤٣:١)

١٠ - موافق، سازگار، موثر۔

"وہائیٹ نے توضیح کی کہ تھیوری صرف ایسی انرجیوں کے لئے راست ثابت ہوتی ہے، جو ٦٠KVC سے کم ہوتی تھیں۔" (١٩٧٣ء، نکلیائی توانائی، ٣٠)

راست کے مترادف

ٹھیک, صائب, صحیح, ڈائرکٹ, صواب, سیدھا, دایاں, داہنا, سچا, مستقیم

داہنا, دایاں, درست, سازگار, سچا, سیدھ, سیدھا, صحیح, مساعد, مستقیم, موزوں, نیک, ٹھیک, کھرا, یقیناً

راست کے جملے اور مرکبات

راست اقدام, راست گو, راست مزاج, راست معاملہ, راست نگاری, راست کار, راست کاری, راست کردار, راست گاری, راست گر, راست گفتار, راست رو, راست روی, راست شہادت, راست طبیعت, راست فکر, راست قامت, راست چپ, راست دم, راست راست, راست پوش, راست پیما, راست جو, راست بیں, راست پرہ, راست پسند, راست اندام, راست باز, راست بازی, راست بیانی, راست کرداری, راست گری, راست گوئی

راست english meaning

Righttrue; goldjustuprighthonessincere; right (as opp. to left); straightevenlevelcorrecthonestopp. to leftoppost of leftrightsaving banksincerestraighttrue

شاعری

  • پایا ہے رہ راست کو تلوار کے خم سے
    سیکھے کوئی آتش نفسی تیغ دودم سے
  • راست ہے ٹک دولیو اون کی ہی سوگند ہے
    آج کھل ہے زباں کل کے تئیں بند ہے
  • ہمیں پاپ تے پن ترا زیاست ہے
    نہیں شک کچ اس میں کہ یو راست ہے
  • تجھ حسن کے گلزار میں بالا سرو سوں راست ہے
    تیری کمر کا زرکمر دستا ہے آلے سوں نفس
  • ہوئی کیا کیا چڑھائی فرقہ باطل کی مولا پر
    و لیکن پاوں حضرت کا نہ راہ راست سے سرکا
  • ہم راست گو ہیں بات پہ جس وقت آتے ہیں
    کہتے ہیں جو زباں سے وہی کردکھاتے ہیں
  • میں اپنی راست روی کو بھی نہ چھوڑوں گا
    حضور وضع کو سید ھی بنائیں یا بانکی
  • ہے راست میر صاحب کس کس کا حیف کریے
    سر ہے فگندنی ہے قد ہے خمیدنی ہے
  • یہ حرف راست جا کے کہو خرقہ پوش کوں
    اے کج خرام چھوڑ دے ظاہر کے جوش کوں
  • پیدل بہ خط راست چلے باندھ کر قطار
    صف بستہ گرد و پیش عزیزان با وقار

محاورات

  • آنکھوں (کی راہ) کے راستے دل میں اتر آنا یا در آنا
  • اپنا اپنا راستہ (رستہ) لینا
  • اپنا راستہ (- رستہ) لو / لے
  • اپنا راستہ (- رستہ) لینا
  • اپنا راستہ یا رستہ لو
  • اندھے کو اندھا راستہ کیا (- کیونکر) بتائے
  • بلی کا راستہ کاٹنا۔ بلی کا رونا
  • بھاگتے راستہ نہ ملنا
  • پلنگ آراستہ کرنا
  • پلنگ آراستہ ہونا

Related Words of "راست":