چنبل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word chambal meanings and details

چنبل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَم + بَل }

تفصیلات

iفارسی زبان میں لفظ|چنبر| اردو میں |چنبل| بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء کو "کلیات قلق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

چنبل کے معنی

١ - کاسۂ گدائی، بھیک کا پیالہ، کشکول گدائی۔

 میری جھولی بھر دے میرا چنبل بھر دے (١٩١٣ء، سی پارۂ دل، ١١)

٢ - حقہ کا سرپوش، چلم کا گھیر یا اوپر کا پھیلا ہوا حصہ جس میں آگ رکھی جاتی ہے۔ (ان معنوں میں چنبل بضم چ بھی بولتے ہیں)، چنبر۔

"ملازم پیچوان لے کر حاضر ہو گیا جس کی فرشی نقرئی تھی . اور چنبل کے چاروں طرف چاندی کی زنجیریں لٹک رہی تھیں۔" (١٩٦٣ء، دلی کی شام، ٢٤٧)

٣ - داد اور خارش کی طرح کا ایک جلدی مرض جس میں سرخ و سفید چتیاں بدن پر پڑ جاتی ہیں، گول داغ دھبوں کی بیماری۔

"اب وہ تھا اور اس کے اردگرد . داد، چنبل اور خارش۔" (١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ٣٣٥)

چنبل or chambal english Translation

(at cards) fourset of four

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!