چنگھاڑنا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word changhaarna meanings and details

چنگھاڑنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِن (ن غنہ) + گھاڑ + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چتکار| سے ماخوذ اردو میں |چنگھاڑ| کے ساتھ |نا| لاحقۂ مصدر لگانے سے |چنگھاڑنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل مستعمل ہے ١٧٦٦ء کو "سامی (چمنستان شعرا)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بعض شاعروں نے شیر کے دڑوکنے اور بادل کے گرجنے اور دیو کے چلانے کو بھی باندھا ہے","مور کا بولنا","مور کا جھنگارنا","مہیب آواز نکالنا","ہاتھی کا چیخ مارنا","ہاتھی کا گرجنا"]

چتکار چِنْگھاڑ چِنْگھاڑْنا

اسم

فعل لازم

چنگھاڑنا کے معنی

١ - ہاتھی کا چیخنا۔

 جو چنگھاڑتے ہیں یہ فیلان مست گرجتے ہیں مے خانے میں مے پرست (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٣٣٢)

٢ - چنگھاڑ مارنا۔

 پھر تو میں چنگاڑتی ہوں خوفناک انداز میں موت کی آواز ہوتی ہے مری آواز میں (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٣٣)

٣ - شور مچانا، چلانا۔

"بڑے بڑے لاؤڈ اسپیکر پر انسانی آوازیں گرجتی اور چنگھاڑتی ہیں" (١٩٨٠ء، ماس اور مٹی، ١٢)

٤ - مور اور جھینگر وغیرہ کا تیز آواز نکالنا۔

"چمن میں مور چنگھاڑتے صحرا میں نعرے مارتے" (١٨٨٨ء، طلسم ہوس ربا، ٦٤:٣)

٥ - چیخنا، دہاڑنا، خوفناک آواز نکالنا۔

"نام کو تو شیر ہے پر سوائے مور کی طرح اترا اترا کر ناچنے اور چنگھاڑنے کے اس کو آتا ہی کیا ہے" (١٩٠٠ء، زلفی، ٣٤)

چنگھاڑنا or changhaarna english Translation

(of elephant) trumpet

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!