جزا کے معنی

جزا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَزا }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["عوض دینا","(صرف و نحو) فقرے میں وہ حصہ جو شرط کے بعد آئے","نقیض سزا","نیکی کا عوض جو اگلے جہاں میں ملے گا"]

جزی جَزا

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

جزا کے معنی

١ - اچھا بدلا، عوض، (اچھے کام اور نیکی کا) صلہ، ثمر۔

 پوری جزا ملے گی اس دل کو حشر میں جس کو خیال شکوۂ قاتل نہیں رہا (١٩٤٠ء، بیخود موہانی، کلیات، ٢)

٢ - سزا، براعوض، بدلا، انتقام۔

"جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی جزا دوزخ ہے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ١٣:٢)

٣ - جملہ شرطیہ کا جز دوم یا حواب شرط۔

"ایک جملہ ہے ناتمام جس میں مبتدا کی خبر نہیں شرط کی جزا نہیں۔" (١٩٠٧ء، اجتہاد، ٥٤)

جزا کے مترادف

اجر, پلٹا, پھل, صلہ, عوض, تلافی

اجر, انتقام, انعام, بدلہ, پاداش, پلٹا, پھل, تلافی, ثمرہ, ثواب, جَزَیَ, صلہ, عوض, محاصل, مکافات, نتیجہ

جزا کے جملے اور مرکبات

جزائے خیر

جزا english meaning

repaymentrequitalreturnretaliationsatisfactioncompensationamends; rewardrecompense; (in Grammar) an apodosisthe complement or correlative of a conditionblessingconsequenceenthusiasmexuberancefervourretributionreward

شاعری

  • ہوچکا روزِ جزا اب اے شہیدان وفا
    چونکتے ہیں خون خفتہ کب تمہارے دیکھئے
  • عمر بھر کی تلخیاں دے کر وہ رخصت ہوگیا
    آج کے دن کے سوا‘ روزِ جزا کوئی نہیں
  • اے شب ہجر وہ جب جائے عدو کے گھر میں
    آن کی آن کو تو روز جزا ہوجانا
  • شراب درد سے دل ہو گیا ہے مست ایسا
    کہ شام روز جزا تک نہ جس کا اترے خمار
  • لکھیں ہیں اجر میں اس کے فرشتوں نے دفتر
    ہر ایک خیر کی تیرے ہے ایک جزا اور ہی
  • مخبر صادق ہو تم اور حضرت خیر الورا
    سرور پر دوسرا اور شآفع روز جزا
  • یہ دہر دار عمل ہے نہیں ہے دار جزا
    کہ ہے قیام قیامت پہ انحصار جزا
  • وہ ہے مختار سزا دے کہ جزا دے فانی
    دو گھڑی ہوش میں آنے کے گنہ گار ہیں ہم
  • کبھی جزا ہی نہیں رنج و درد مندی کی
    کبھی سزا ہی نہیں کبیر وخود پسندی کی
  • لکھیں ہیں اجر میں اس کے فرشتوں نے دفتر
    ہر ایک خیر کی تیرے ہے ایک جزا اور ہی

محاورات

  • ھل ‌جزاء ‌لا ‌حسان ‌الا ‌الاحسان

Related Words of "جزا":