چوبیس گھنٹے کے معنی
چوبیس گھنٹے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَو (و لین) + بِیس + گَھن (فتحہ گ مجہول) + ٹے }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چتر| سے ماخوذ |چو| کے ساتھ ہندی صفت عددی |بیس| لگانے سے |چوبیس| بنا اور اس کے ساتھ ہندی زبان ہی سے ماخوذ |گھنٹے| لگانے سے اردو مرکب |چوبیس گھنٹے| بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٩ء کو "رسالہ تعلیم النفس" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
چوبیس گھنٹے کے معنی
١ - ہمیشہ، ہر وقت۔
"بادیہ نشین عرب اور طبیعۃ دونوں کا چوبس گھنٹے کا ساتھ ہے" (١٩٦٨ء، اندلس (تاریخ و ادب)، ٢٠)
٢ - رات اور دن کا عرصہ۔
"چند نایاب رکابیاں . تھیں جن میں کھانا ڈالوں تو چوبیس گھنٹے گرم رہتا ہے" (١٩٥٦ء، چنگیز، ١٦)