چولی کے معنی
چولی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چو (واؤ مجہول) + لی }
تفصیلات
١ - پوشاک، لباس یا انگرکھے کا بالائی حصہ جو ناف تک جسم پر چست رہتا ہے، سینہ کو ڈھانپنے کے لیے پہنی جانے والی آستین دار یا بغیر آستین کی پوشاک۔ انگیا، چھوٹا کپڑا جس کے ساتھ لہنگا یا کوئی دوسرے زیرجامے بھی پہنے جاتے ہیں، عورتوں کی ایک تنگ پوشاک جو انگیا کے اوپر پہنی جاتی ہے، عموماً ساڑھی کے ساتھ بلاؤز۔, m["انگرکھے کے دامن سے اوپر کا حصہ","اُوپر کے دھڑ کا حصہ","ایک قسم کی کرتی جو عورتیں پہنتی ہیں","دیکھئے: چولا"]
اسم
اسم نکرہ
چولی کے معنی
١ - پوشاک، لباس یا انگرکھے کا بالائی حصہ جو ناف تک جسم پر چست رہتا ہے، سینہ کو ڈھانپنے کے لیے پہنی جانے والی آستین دار یا بغیر آستین کی پوشاک۔ انگیا، چھوٹا کپڑا جس کے ساتھ لہنگا یا کوئی دوسرے زیرجامے بھی پہنے جاتے ہیں، عورتوں کی ایک تنگ پوشاک جو انگیا کے اوپر پہنی جاتی ہے، عموماً ساڑھی کے ساتھ بلاؤز۔
چولی english meaning
(women|s) small jacketA bodicea small betel-basketa small jacketbodice small betelcasebody of gown etcgod
شاعری
- کسی ہے کہنیوں تک آستیں چولی مسکنی ہے
ہے تس پر لٹ پٹا پٹھیا ہا ہا ہا ہا ہا ہا - گوندھ کے گویا پتی گل کی وہ ترکیب بنائی ہے
رنگ بدن کا تب دیکھو جب چولی بھیگے پسینے میں - اس کے بیٹھا ہے آگے اک تنبولی
اس کی چولی میں ہے بھری ڈھولی - تنگ چولی سو جگہ سے کسمساتی ہی چلی
تنگ درزی سے کبھی ملتا نہیں وہ تنگ پوش - ہری چولی کی کیا تعریف کروں او دے ڈنڈارس کا
تو گوری خوب لگتا ہے تہبند تو لال اطلس کا - بدھے بازو بند ، بند چولی کے چھوٹے
منجے شہ چکل یوں گلے سوں لگایا - اندیشہ ہے یہی مجھے چولی مسک نہ جائے
خمیازہ اس طرح سے نہ ہر آن لیجیے - گھنگٹ کھول بوسے لیے ذوق سوں
سو چولی کے بند توڑ سب شوق سوں - لطف قبائے تنگ پہ گل کا بجا ہے ناز
دیکھی نہیں ہے ان نے تری چولی چس رہی - ندی بیچ ہار موتیاں کا ہری چولی کے پاتوں میں
ہمیشہ چکوے چکوی کا رہیا ہے جال جوبن پر
محاورات
- (میں) چولی دامن کا ساتھ ہونا
- آنکھ مچولی کھیلنا
- چولی دامن کا ساتھ
- چولی دامن کا ساتھ ہونا
- چولی کا مسک جانا۔ چولی مسکنا۔ چولی نکل جانا
- چولیں اکھڑ جانا ڈھیلی ہوجانا یا ہلنا یا ہونا
- چولیں ڈھیلی کرنا
- چولیں ڈھیلی ہوجانا
- شادی اور غمی کا چولی دامن کا ساتھ ہے
- شادی غمی سب کے ساتھ ہے ۔ شادی غمی مثل دامن چولی