چونکنا کے معنی

چونکنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَونک (ولین) (ن مغنونہ) + نا }{ چونْک (و مجہول، ن مغنونہ) + نا }

تفصیلات

iہندی زبان کے لفظ |چونک| کے ساتھ |نا| لاحقہ مصدر لگانے سے |چونکنا| بنا اور اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - کسی نوکیلی چیز سے نرم یا نیم سخت شے میں چھید کرنا، گودنا۔, m["بیدار ہونا","جاگ پڑنا","چوکنّا ہونا","حیرت میں پڑنا","رمیدہ ہونا","سوتے سوتے جاگ پڑنا","متعجب ہونا","ہوشیار ہونا","ہکا بکا ہونا"]

چونک چَونْکنا

اسم

فعل لازم, فعل متعدی

چونکنا کے معنی

١ - جاگنا، بیدار ہونا، سو کر اٹھنا۔

 چونکتے ہی ترے دل سے وہ دھواں اٹھتا تھا شب تاریک تھا ہر نور کا تڑکا تجکو (١٩٢٧ء، نقش و نگار، ١٥٧)

٢ - مرنے کے بعد زندہ ہونا، موت کی نیند سے بیدار ہونا۔

 پھر نہ چونکیں گے قیامت تک نسیم پاؤں جس دن قبر میں پھیلائیں گے (١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، ٢١٣)

٣ - سوتے سوتے اُچھل پڑنا، اچانک سوتے سوتے نیم بیدار ہو جانا، ہوشیار ہونا۔

"اب وہ اُس نوم غریق سے چونکتی جاتی ہے اور اس کی تعمیر کے حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے" (١٨٩٨ء، سرسید، مجموعۂ لکچرزو اسپیچز، ٣١٦)

٤ - حیرت میں پڑ جانا، متعجب ہونا۔

 چونکا ناگاہ پیر فرتوت حیرت سے بن گیا وہ مبہوت (١٩١٨ء، مطلع انوار، ١٦٢)

٥ - بھڑکنا، ڈرنا؛ گھبرانا، پریشان ہونا۔

 نا وہ رینکے نا وہ بھونکے تم چھیڑو تو کیوں نہیں چونکے (١٩٨٥ء، پھول کھلے ہیں رنگ برنگے، ٢٩)

٦ - متنبر ہونا، چوکنّا ہونا؛ ہوش میں آنا، عقل آنا۔

"چونکتے ہی اسے اپنے شباب کا زمانہ یاد آگیا" (١٩٨٥ء، انشائیہ اردو ادب میں، ١٦٩)

٧ - متوجہ ہونا، کسی چیز کی طرف توجہ ہو جانا۔

 ڈپٹی ان سب میں پہلے چونکا سگرٹ سلگا کے وہ یہ بولا (١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٥٧)

٨ - آنکھوں کا چندھیانا، آنکھیں مچ جانا یا بند ہونے لگنا۔

 دل کے دھوئیں سے میرے انکھیاں تمہاری چونکیں اس سوختے کی بوجیسے غزال بھڑکے (١٧٢١ء، چمنستان شعرا (مضمون)، ٢٥٨)

١ - کسی نوکیلی چیز سے نرم یا نیم سخت شے میں چھید کرنا، گودنا۔

چونکنا کے مترادف

پھڑکنا, کودنا

بدکنا, بِدکنا, بھرکنا, پھڑکنا, جاگنا, گھبرانا, کودنا

چونکنا english meaning

alarmbe alarmedbe rousedbe startledrousestartstartleto be ogleto be rousedTo be startledto wince

محاورات

  • نصیب چمکنا یا چونکنا