پرے کے معنی

پرے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَرے }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٤ء، کو " سحرالبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس پار","اُس پار","اس طرف","اُس طرف","اگلے جہاں میں","بعد کو","جمع پرا کی بجائے پرا حروف مغیرہ سے پہلے","س۔ پرے","فاصلے پر","موت کے بعد"]

پرے پَرے

اسم

متعلق فعل

پرے کے معنی

١ - فاصلے پر، دور۔

"خرابی یہ تھی کہ استانی جی چار گھر پَرے تھیں۔" (١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ٢٠٥)

٢ - ایک طرف کو، الگ، علیحدہ۔

 جا پرے ہٹ، نکل، سرک، چَل دور ہے سبق اس شَریر چنچل کا (١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٣٧)

٣ - زیادہ بلند یا پست، آگے۔

 اس کا درجہ خوک سے جانو پَرے جلد آفات و بلا سے وہ مَرے (١٨٤٧ء، حارق الاشرار،١١)

٤ - اُس طرف، اُس پار، ادھر، ورے کی ضد۔

"نظامِ شمسی جیسے دوسرے نظام بھی ہیں اور اس سے پَرے اور نظام ہیں۔" (١٩٠٥ء، مقدماتِ عبدالحق، ١٠١:١)

٥ - [ فقرے کے طور پر ] دور ہو، ہَٹ جاؤ۔

 کہتا ہے کس کو ناز سے تو دمبدم پَرے تُو دو قدم کہے میں رہوں سو قدم پَرے (١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ٢٣١)

پرے english meaning

Away; on the other side; further off; at a distance; beyond; yonderat a distance beyondawayfurther offon the other sideseparating (truth from falsehood) , (rare) such distinction [A ~ فرق ]the Holy Quranyonder

شاعری

  • گلشن میں آگ لگ رہی تھی رنگ گل سے میر
    بلبل پکاری دیکھ کے صاحب پرے پرے
  • ایک ہی لمحۂ خموشی میں
    حدِّ آواز سے پرے تم تھے
  • نقش تھے ہاتھ کی لکیروں میں
    دسترس سے مگر پرے تم تھے
  • ہے پرے حدِ آسمان سے کیا؟
    سب فضا اپنی دیکھی بھالی ہے
  • نقش تھے ہاتھ کی لکیروں میں
    دسترس سے مگر پرے تم تھے
  • ایک ہی لمحۂ خموشی میں
    حدِ آواز سے پرے تم تھے
  • آبرو میری ابھی خاک میں مل جائے گی
    دیدہ تر سے نہ روکش ہو پرے ہٹ بدلی
  • پرے آو کر آڑ جو سی جیتے
    مہا پنڈتاں ہور مجوسی جیتے
  • پرے اے نسیم سحر پرے نہ ذلیل ہوکہ صباابھی
    بہت آستیں بجھارہی نہ بجھاولے یہ چراغ دل
  • کہ جل کے گر پرے خود میگھ راگ پانی پر

محاورات

  • پرے پھونک دو۔ پھینک دو۔ پھونکو یا پھینکو
  • پرے خالی کرنا
  • پرے سے پرا ملانا (متعدی) ملنا
  • پرے کے پرے صاف کردینا یا کرنا
  • پرے کے پرے صاف ہوجانا یا ہونا
  • رانڈ سے بڑھ کر کوسنا نہیں۔ رانڈ سے پرے کوسنا ہی کیا
  • شاہ ‌کا ‌مال ‌بھوئیں ‌پرے ‌دونا
  • مزاج عرش (فلک) پر ہونا یا عرش سے پرے ہونا

Related Words of "پرے":