چوڑا کے معنی
چوڑا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَو (و لین) + ڑا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چتر| کی تخفیفی شکل |چو| کے ساتھ |ڑا| بطور لاحقۂ نسبت و صفت لگانے سے اردو میں |چوڑا| بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک زیور جو سر پر پہنا جاتاہے","پیتل کی چوڑی جو ہاتھی کے دانت کے سرے پر چڑھائی جاتی ہے","جنگل میں کھلی جگہ","چوٹی (س چوڈا سے)","چوٹی جو مونڈنے کے بعد رہ جائے","چڑوا دھان کو ابال کر کوٹے ہوئے چاول (س چوڑنک سے)","چھوٹا ہوا","لاکھ کی چوڑی جوکنیائیں پہنتی ہیں (س چوڈک سے)","منڈن کی رسم","کلغی پرند کی"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : چَوڑے[چَو (و لین) + ڑے]
- جمع : چَوڑے[چَو (و لین) + ڑے]
- جمع غیر ندائی : چَوڑوں[چَو (و لین) + ڑوں (و مجہول)]
چوڑا کے معنی
کتنے چوڑے سینوں میں ایک سرے سے دل ہی نہیں (١٩٧٩ء، جزیرہ، ٧٥)
"ایک جنگل دکھلائی دیتا ہے تہاں درخت کا نانو نہیں چوڑا کف دست پڑا ہے" (١٧٤٦ء، قصہ مہر افروز و دلبر، ٩٤)
چوڑا کے مترادف
عریض, کشادہ, وسیع, مسطح, کھلا
برباد, بسیط, بڑا, تاج, تباہ, جوڑا, چکر, چکلا, سر, عریض, فراخ, وسیع, کشادا, کُشادہ, کلغی, کھلا, کیچڑ
چوڑا کے جملے اور مرکبات
چوڑا چکلا, چوڑا دیدہ
چوڑا english meaning
A food made of parched ricebangles made of lacBroaddrenchedmenturacing (woman) |A~حیض|untidywetwide
شاعری
- ہر کسی سے تیز ملتا اپنے لاشےکو کفن
حیف چوڑا بر نہیں سفاک کی تلوار کا - انبر تے بی انچا ہے انچائی میں
دھت تے ہی چوڑا ہے چوڑائی میں - چوڑا وہ پہنیں گے جو دیا ہے رقیب نے
وہ اپنی چوڑیوں کو سہاگن بنائیں گے - سینہ چوڑا ہے نلی چوڑی ہے سم چوڑے ہیں
جتنی چھوٹی ہے کمر اتنی بڑی ہے گردن
محاورات
- ایک کوڑی گانٹھی چوڑا پہنوں کہ ماٹھی
- پاجی تو پاجی وہ بڑا پچوڑا ہے
- چوڑا ہوجانا (دہلی) یا ہونا