چوہا کے معنی
چوہا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چُو + ہا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چرو| سے ماخوذ |چوہا| بنا، اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور گا ہے بطور صفت بھی استعمال ہوتا ہے ١٥٢٨ء کو "اشرف لازم المبتدی (ق)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چبانا","ایک چھوٹا چارپاؤں کا چبانے والا جانور جو بلوں میں رہتا ہے۔ اکثر پرانے گھروں میں پایا جاتا ہے اور چیزوں کو کاٹ ڈالتا ہے","چھوٹا کنواں","ناک کا سوکھا ہوا رینٹ","ناک کا سوکھا ہوا میل","ناک کا میل"]
چرو چُوہا
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- ["واحد غیر ندائی : چُوہے[چُو + ہے]","جمع : چُوہے[چُو + ہے]","جمع غیر ندائی : چُوہوں[چُو + ہوں (و مجہول)]"]
- ["واحد غیر ندائی : چُوہے[چُو + ہے]","جمع : چُوہے[چُو + ہے]","جمع غیر ندائی : چُوہوں[چُو +ہوں (و مجہول)]"]
چوہا کے معنی
["\"آرام طلبی کی کیفیت یہ کہ پلنگ پر چوہا چادر بچوں کے کپڑے چکٹ مگر مامائیں ایک چھوڑ دو دو موجود\" (١٩١٧ء، شام زندگی، ٨٤)"]
["\"ناک کے بانسے پر لپٹی ہوئی گاڑی رطوبت اور کالے کالے چوہے نظر آتے ہیں\" (١٩٢٤ء، خلیل خاں فاختہ، ١:١)"]
چوہا کے جملے اور مرکبات
چوہابلی, چوہا پسو, چوہا چکٹ, چوہا چوہا, چوہا دتی, چوہا سا, چوہا کنی
چوہا english meaning
a mouseA rat
شاعری
- تیس ڈول نکال تیں اس سیں
چڑی چوہا نکال جس سیں - اس ریش خضابی کی نہ کر تیل سے چکنا
اے شیخ کہیں رات کو چوہا نہ کتر جائے - گھونس ہی کیا وہ تو لڑ سکتی نہ تھی
وہ تو چوہا بھی پکڑ سکتی نہ تھی - کہ بی بلی بخشو ہماری خطا
کہ اس سے تو چوہا لنڈورا بھلا
محاورات
- آٹے کا چراغ گھر رکھوں تو چوہا کھائے۔ باہر رکھوں تو کوا لے جائے
- آٹے کا چراغ‘ گھر رکھوں تو چوہا کھائے باہر رکھوں تو کوا لے جائے
- اندھا چوہا تھوتھی دھان
- اندھا چوہا تھوتھے دھان
- بخشو بی بلی چوہا (مرغا) لنڈورا ہی (بھلا) جئے گا
- بلی بھی مارتی ہے چوہا تو پیٹ کے لئے
- بلی خدا واسطے چوہا نہیں مارتی
- بن پڑلیں بلاری۔ موسا (چوہا) کھیلی (کہے) جے ہمری جوئے (بیوی)
- جیسے کو تیسا (بابو کو بھینسا) (جیسے کو تیھا پرکھنے کو پیسا) جیسے کو تیسا ملے جوں بامن کو نائی۔ اس نے کہی اشیربادان آرسی کاڑھ دکھائی (ھ) جیسے کو تیسا ملے سنو راجہ بھیل۔ لوہے کو چوہا کھاگیا لڑکے کو لے گئی چیل
- چوہا بجاوے چینی ذات جتاوے اپنی