چڑچڑانا کے معنی

چڑچڑانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِڑ + چِڑا + نا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |چڑنا| سے تعدیہ بنایا گیا ہے اور حکایت الصوت کے حوالے سے اسم صوت |چڑ| کی تکرار کے ساتھ لاحقہ متعدی |انا| لگانے سے مصدر بنا۔ ١٧٦٥ء کو "دکھنی انوار سہیلی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جلتے ہوئے تیل یا روغن میں سے جو پانی پڑ کر آواز نکلتی ہے اس کو چڑچڑانا کہتے ہیں","جلدی غصے میں آنا","چڑچڑ آواز دینا","دیکھئے: چرچرانا","غصے ہونا","یکایک ناراض ہونا"]

اسم

فعل متعدی

چڑچڑانا کے معنی

١ - جنجھلانا، بگڑنا، ناراض ہونا، غصہ دکھانا۔

"نوجوان نسل کو چاہیے کہ ٹھنڈے دل کے ساتھ ان کی چڑچڑانے والی باتوں کا جواب دیتے رہیں۔" (١٩٧٤ء، غالب (شخص اور شاعری)، ١٥)

٢ - چڑ چڑ کی آواز نکالنا۔

"ایک چڑیا چڑچڑاتی پروں کو پھیلاتی پھدکتی چیں چیں کرتی اس کی جھونپڑی میں آگئی۔" (١٩١٥ء سی پارۂ دل، ١٢٦:١)

٣ - جلتے ہوئے تیل میں پانی پڑنے سے آواز نکلنا۔

"تیل میں پانی پڑنے سے چراغ چڑچڑانے لگا۔" (١٩٢٦ء، نوراللغات، ٥١٧:٢)

چڑچڑانا english meaning

audibly |A|loudlyTo crack