چڑھی کے معنی

چڑھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَڑھی }

تفصیلات

١ - چڑھا کی تانیث، تراکیب میں مستعمل، (موسیقی) اونچے سر والی۔, m["دیکھئے: چڑھنی"]

اسم

صفت ذاتی

چڑھی کے معنی

١ - چڑھا کی تانیث، تراکیب میں مستعمل، (موسیقی) اونچے سر والی۔

شاعری

  • چڑھی تیوری چمن میں میر آیا
    گل حُسن آج شاید کچھ خفا تھا
  • کچّے گھڑے نے جیت لی ندّی چڑھی ہوئی
    مضبوط کشتیوں کو کنارا نہ مِل سکا
  • جھکنے ہی سے ابرو کی بھی توقیر بڑھی ہے
    پائی ہے جگہ آنکھ میں نظروں پہ چڑھی ہے
  • جھکنے ہی سے ابروکی بھی توقیر بڑھی ہے
    آنکھوں پہ جگہ پائی ہے نظروں پہ چڑھی ہے
  • آنکھیں تری یوں نشے سے جاتی ہیں چڑھی
    جوں کشتی جڑھاہ پہ کھنچی جاتی ہو
  • آئینہ مہر کا تھا مکدر غبار سے
    گردوں کو تپ چڑھی تھی زمیں کے بخار سے
  • چراغ میں بتی پڑی
    لاڈو میر تخت چڑھی
  • پانو راہ طلب میں سوج گئے
    کس بلا کی چڑھی ہے تیاری
  • بھوئیں چڑھی ہیں اور ہے تیور جھکا ہوا
    کچھ آج بولتا ہے وہ ہم سے رکا ہوا
  • وہ آستیں چڑھی ہوئی ساعد و صاف صاف
    اگلی ہوئی تھی میان سی شمشیر خوش غلاف

محاورات

  • آج کل تمہارے نام کی کمان چڑھی ہوئی ہے
  • آنکھیں چڑھی (ہوئی) ہونا
  • اڑتی اڑتی طاق چڑھی
  • بانس چڑھی (چڑھے) گڑ کھائے
  • بیاہی نہ برات چڑھی ڈولی میں بیٹھی نہ چوں چوں ہوئی
  • جب ناچنے نکلی تو گھونگھٹ کیا۔ جب نٹنی بانس پر چڑھی تو گھونگھٹ کیا
  • چراغ میں بتی پڑی لاڈو میری سیج چڑھی
  • چڑھی گنگا اترنا
  • چڑھی کڑھائی تیل نہ آیا تو پھر کب آئے گا
  • رگ چڑھی ہونا

Related Words of "چڑھی":