چھاؤنی کے معنی
چھاؤنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چھا + او (و مجہول) + نی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چھایا| کا ایک تلفظ |چھاون| کے ساتھ |ی| لاحقۂ تانیث لگانے سے |چھاؤنی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پھوس کے بنگلے","چھاؤں کرنے کی چیز","چھپر بنانے یا چھت ڈالنے کا فن یا ہنر","چھپر خس پوش","خس پوش مکانات","سپاہیوں کی بارکیں یا مکانات","فوجی کیمپ","لشکر گاہ","وہ شہر جہاں فوج رہے"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : چھاؤنِیاں[چھا + او (و مجہول) + نِیاں]
- جمع غیر ندائی : چھاؤنِیوں[چھا + او (و مجہول) + نِیوں (و مجہول)]
چھاؤنی کے معنی
"اپنے پٹھان دوستوں سے پشاور چھاؤنی کی دلچسپیوں . کے چرچے سنے تو نہایت بے تابی سے رخت سفر باندھا۔" (١٩٦٦ء، بجنگ آمد، ٤٠)
"چھاونی کے معنی ہیں جسے چھایا جائے۔" (١٩٧٢ء، اردو قواعد، شوکت سبزواری، ٤١)
"باپ کی وفات کے بعد یہ انقلاب ہوا کہ وہ خود چھاونی میں جہاں وہ رہتی تھیں تشریف لے گئے۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٣٥٥)
"جب آکھلے ایک دوسرے سے کچھ زیادہ فاصلے پر ہوتے ہیں تو ان پر ایک پٹاؤ ڈال کر جس کو اصطلاحاً چھاونی بھرت اور مانجھی کہتے ہیں اس کے اوپر چھوٹے آکھرے کھڑے کر کے ان میں گھرنی لگائی جاتی ہیں۔" (١٩٤٢ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ١٦٥:٦)
چھاؤنی کے مترادف
چھپر
چھپر, چھت, سقف, معسکر, کھپریل, کیمپ
چھاؤنی english meaning
(dial.) princecampcantonmentchiefencampmentthatchingwarrior
شاعری
- جہل ہے ان کے گھروں میں چھاؤنی ڈالے ہوئے
ہیں یہ غافل کاہلی کی گود کے پالے ہوئے - خدا کے واسطے مت قتل کر ظالم سنبھال آنکھیں
کرے ہیں چھاؤنی سی ہر طرف تیری چھنال آنکھیں - چھاؤنی کے ایک کمپ کا گھنٹہ ٹن ٹن آٹھ بجاتا ہے
شنٹ کا انجن دھواں اڑاتا آتا ہے کبھی جاتا ہے
محاورات
- الٹی چھاؤنی باندھنا
- چھاؤنی چھانا
- چھاؤنی چھانا یا ڈالنا