چھاتی کے معنی
چھاتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چھا + تی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ|چھتّر + ایکا| سے ماخوذ |چھاتی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار (اردو ادب)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ڈھانپنا","(س ۔ چھَد ۔ ڈھانپنا)","انسان وغیرہ کے بدن کا سامنے کا وہ حصہ جو گردن اور پیٹ کے درمیان ہے","چھاتا کی تصغیر","دل گردہ","عورت کے پستان"]
چَھتّر+ایکا چھاتی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : چھاتِیاں[چھا + تِیاں]
- جمع غیر ندائی : چھاتِیوں[چھا + تِیوں (و مجہول)]
چھاتی کے معنی
"ایک بچہ اس کی چھاتی سے چمٹا مردہ تھن چوس رہا ہے۔" (١٩٤٥ء، موت سے پہلے، ٨)
"دلی میں . شدت سے نزلہ کا انصباب چھاتی پر ہوا۔" (١٩٠٣ء، مکتوبات حالی، ٦٧:٢)
"وہ خون دودھ . کی طرف تبدیل ہو جاتا ہے جیسا کہ چھاتیوں . میں ہوا کرتا ہے۔" (١٩٣٦ء، ترجمہ شرح اسباب، ٣١١:٢)
بیان کرنے کو کس کی چھاتی لاؤں، دل میں طاقت نہیں۔" (١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٢٣)
چھاتی کے مترادف
صدر, سینہ
استحکام, استقلال, بہادری, پختگی, پستان, ثدی, جرات, جود, چُوچی, حوصلہ, سخاوت, سینہ, صدر, ظرف, فیاضی, مضبوطی, کرم, ہمت
چھاتی کے جملے اور مرکبات
چھاتی تلے, چھاتی دھر, چھاتی کا جم, چھاتی کی سل
چھاتی english meaning
assigneebosomBreastendurancefortitudeliberalityspirittrustee
شاعری
- یہ نشانِ عشق ہیں جاتے نہیں
داغ چھاتی کے عبث دھوتا ہے کیا - اُدھر کھلی مری چھاتی ادھر نمک چھڑکا
جراحت اس کو دکھانے کا اب مزا نہ رہا - کیا کہوں کیا طرحیں بدلیں چاہ نے آخر کو میر
تھا گرہ جو درد چھاتی ہیں سو اب غم ہوگیا - چھاتی سیراہ اُن کی پائینر میں جنھوں نے
خار و خس چمن سے ناچار دل لگائے - چنداے سپہر چھاتی ہماری جلا کرے
اب داغ کھاتے کھاتے کلیجے تو پک گئے - ہاے جوانی وہ نہ گلے لگتا تو خشمِ عشقی سے
لعل جڑے جاتے چھاتی پہ گل ہاتھوں پر کھاتے ہم - گرم آکر ایک دن وہ سینے سے لگ گیا تھا
تب سے ہماری چھاتی ہر شب جلا کرے ہے - داغ آج سے رکھتا نہیں ان سنگ دلوں کا
مدت سے ہوتی ہے مری چھاتی پہ سل آتش - آرائش کے تختوں اوپر بیاہوں میں ہوں شمع وچراغ
اس کے بدلے یاں ہر ایک کی چھاتی پر ہیں لاکھوں داغ - جب ایسا بھائی ظلم کی تیغوں میں آڑہو
پھر کس طرح نہ بھائی کی چھاتی پہاڑ ہو
محاورات
- اپنا مال (اپنی) چھاتی تلے
- اپنا مال اپنی چھاتی تلے
- اپنی چھاتی پر کودوں دلوانا
- اپنی چھاتی پر ہاتھ دھر دیکھو
- اپنی چھاتی پر ہاتھ دھرنا / رکھنا
- اپنے بچے کو ایسا ماروں کہ پڑوسن کی چھاتی پھٹے
- اس کی چھاتی دیکھ کر سراہیے
- بڈھی ہوئیں نائکا اس حال کو پہنچیں۔ سر ہلنے لگا چھاتیاں پتال کو پہنچیں
- پتھر چھاتی پر دھرلینا۔ دھرنا یا رکھنا
- پتھر چھاتی پر رکھنا