چھلنی نما کے معنی
چھلنی نما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَھل + نی + نُما }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چھلی| سے ماخوذ |چھال| کے ساتھ |نی| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے |چھالنی| کی تخفیفی شکل |چھلنی| کے ساتھ فارسی مصدر |نمودن| سے فعل امر |نما| لگانے سے مرکب |چھلنی نما| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٤ء کو "ابتدائی نباتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
چھلنی نما کے معنی
١ - چھلنی کی طرح کا، جالی دار، چھید والا، سوراخ دار۔
"ان میں بنیادی خلیے چھلنی نما ہوتے ہیں۔" (١٩٦٤ء، ابتدائی نباتیات، ١٦٣)