چھوٹی کے معنی
چھوٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چھو (و مجہول) + ٹی }
تفصیلات
١ - چھوٹا کی تانیث۔ , m["(امر) چھوٹا کا"]
اسم
صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : چھوٹا[چھو (و مجہول) + ٹا]
- جمع : چھوٹِیاں[چھو (و مجہول) + ٹِیاں]
- جمع غیر ندائی : چھوٹِیوں[چھو (و مجہول) + ٹِیوں (و مجہول)]
چھوٹی کے معنی
١ - چھوٹا کی تانیث۔
"چھوٹی چھوٹی باتوں پر بچوں کو لاتوں، گھونسوں اور بیدوں سے بے تحاشا پیٹتا تھا"۔ رجوع کریں: (١٩٨٢ء، میری داسستان حیات، ٣٤)
چھوٹی کے جملے اور مرکبات
چھوٹی الائچی, چھوٹی بوٹی, چھوٹی تانتی, چھوٹی جوڑ, چھوٹی چھری, چھوٹی حاضری, چھوٹی قوم, چھوٹی موٹی, چھوٹی یے
چھوٹی english meaning
basejuniorlittlelowmeanminorsmalltriflingvileyounger
شاعری
- وہ دوستی تو خیر اب‘ نصیبِ دشمناں ہوئی
وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا - یاس کی بستی میں اک چھوٹی سی امیدِ وصال
اجنبی کی طرح پھرتی ہے‘ گھبرائی ہوئی - بنیں گی اَبر ایک دن‘
یہ چھوٹی چھوٹی بدلیاں - بنیں گی ابر ایک دن،
یہ چھوٹی چھوٹی بدلیاں - واں بھی چھوٹی بہن ا کی ہے جوں آتوجی
ایک پرکالہ سا بیٹا بھی ہے گھر میں ان کے - آنکھوں کے سامنے یوں صورت تری چرائے
دیدہ بہت بڑا ہے چھوٹی سی آرسی کا - دیکھا نہ کرو میری طرف آنکھ دبا کر
ناقص ہوا چہرہ جو ہوئی چھوٹی بڑی آنکھ - گو آنکھ لگا مردوا تھا چھوٹی کا دیور
کنبے میں مرے جاکے بڑا نام کرآیا - ہرے مینے کا ٹیکا تجھ پیشانی پر دسیا مجھ یوں
نین جوڑی ترمتیاں کی چھوٹی ہیں ایک سبزک پر - چھوٹی بھی تکل ایسی کہ نخ سے فقط اڑے
جھجاؤ ہیں منڈھاؤ میں کچھ اس قدر بڑے
محاورات
- ایک توے کی روٹی کیا چھوٹی کیا موٹی
- بڑی مچھلی چھوٹی مچھلی کو کھاتی ہے
- بھلا ہوا مری مٹکی ٹوٹی میں دہی بیچن سے چھوٹی
- بھلوبھیو مری مٹکی ٹوٹی میں دہی بیچن سے چھوٹی
- جو جو مرغی موٹی وہ وہ دم چھوٹی
- جوں جوں چڑیا موٹی ہو اتنی چونچ چھوٹی ہو
- جیتا رہے میرا ناک کاٹنے والا میں (چھینکنے) سنکنے سے چھوٹی
- چادر تھوڑی (چھوٹی) ہے۔ پاؤں پھیلائے بہت
- چھوٹی بوند برسی چونکائے آلس سبھی مٹائے
- چھوٹی سی بچھیا بڑی سی ہتیا