چھپر کے معنی
چھپر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَھپ + پَر }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چھتورہ| سے ماخوذ |چَھپَّر| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ چھَد ۔ ڈھانپنا)","اُڑتے ہوئے کبوتروں کا بڑا غول","بڑی داڑھی","بھاری وزن","پھوس کا بنا ہوا","پھوس کی جھونپڑی","پھوس کی چھت","پھونس کی چھت","جھونپڑی جس کی چھت پھوس کی ہو","وہ سائبان جو پھونس سے ڈالا جائے"]
چھتورہ چَھپَّر
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : چَھپَّروں[چَھپ + پَروں (و مجہول)]
چھپر کے معنی
"پہلے سال پھوس کا چھپر گرا دوسرے سال ایک دیوار گری۔" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٩)
"مرغ کے سینے کا دو پلکا چھپر ہاتھ میں لے کر چٹکیوں سے کھینچتی تھیں۔" (١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنو، ١٠، ٩:١٥)
"میں اس آدمی کی مثل ہوں جو چھپر میں رہتا ہو اور اس کے گرد سب طرف آگ لگ رہی ہو۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٣٠٠)
اجاڑا گر کسی مفلس کا چھپر اکھاڑا خیمہ و خرگاہ لشکر (١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ٥٤)
عاشقوں کے نامہ بر اتنے کبوتر جاتے ہیں جب وہ کوٹھے پر چڑھا چھپر کا چھپر اڑ گیا (١٨٦٧ء، رشک، دیوان، ٤١)
چھپر کے مترادف
بوجھ, چھتری, چھاؤنی, چھجا
بار, بوجھ, بھار, پوکھر, تختہ, ثقل, جُھنڈ, سائبان, غول, مسہری, وزن, ٹکڑی, ڈابر
چھپر کے جملے اور مرکبات
چھپر پھاڑ, چھپر کھٹ, چھپر پر, چھپر پھاڑ کے
چھپر english meaning
godlinesstrue faith
شاعری
- پوچھو مت زندگانی کیسی ہے
ایسے چھپر کی ایسی تیسی ہے - کہتے ہیں یارو دوڑ جلدی سے ہاے ہاے
پاکھے پچھیت سو گئے چھپر پھسل پڑا - دھرتی سرنگیں فرش کی چوندھر سمد جوں حوض ہے
چھپر پلنگ سات آسماں نکھا سو تج بارا ہوا - ٹوٹ جائے گی یہ بلی کہکشاں کی خودبخود
دیکھ لینا ایک دن گردوں کا چھپر اڑگیا - ہاتھ سے روٹی جو وہ پیدا کرے
حاتم طائی کو چھپر پر دھرے - بار ویرانی کوئی کم تھا جو تو نے اے فلک
بے کسی کا رکھ دیا، چھپر مری دیوار پر - میں یہ سمجھا کہ جہالت کا ہے چھپر سر پر
شیخ چھجو کی ہے دستار کا چھجا ایسا - اٹھائیں آسماں چھپر کی صورت سر پہ دیوانے
جو دے ایک بانس کا لگا الف چاک گریباں کا - دھم سے ہم دونوں گرے فرش پہ اس روپ کہ رات
رہ گیا ان کا دوپٹہ بھی چھپر کھٹ سے لپٹ - دم سےہم دونوں گرے فرش پہ اس روپ کہ رات
رہ گیا اُن کا دوپٹہ بھی چھپر کھٹ سے لپٹ
محاورات
- (احسان) کا چھپر سر پر رکھنا
- احسان کا چھپر رکھنا
- اس کے چھپر تو پھوس بھی نہیں
- اونٹ کو کس نے چھپر چھائے ہیں
- اونٹن کو کن چھپر چھائے۔ گج کا مرگھٹ کمر بنائے
- تنکا اتارنا اور چھپر رکھ دینا
- جب خدا دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے
- جب دینا ہوتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے
- چھپر پر پھوس نہ ہونا
- چھپر پر پھوس نہیں (دروازے) ڈیوڑھی پر نقارہ