چھاپ کے معنی

چھاپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چھاپ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |کشمپ| سے ماخوذ |چھاپ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) چھاپنا کا","(س ۔ کشمپ ۔ برداشت کرنا)","اوزان وغیرہ کا نشان","خاص سرکاری مہر کا نشان","دیگر چیزوں پر بنانے والے کا خاص نشان","سکے پر کا نشان","مہر کا نشان","مہر کی انگوٹھی","وشن جی کے پجاریوں کا نشان جو بدن پر گودتے ہیں","کپڑے کے تھانوں کا خاص نشان"]

کشمپ چھاپ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : چھاپوں[چھا + پوں (و مجہول)]

چھاپ کے معنی

١ - وہ دھات کا ٹکڑا نگینہ ربڑ یا لکڑی جس پر نام وغیرہ کندہ ہو(خطوط یا دیگر دستاویزوں اور کتبوں پر مہر لگانے کی عرض سے)، انگوٹھی جس میں مہر کا نگینہ جڑا ہوا، مہر کا عکس، نقش، ٹھپا۔

"جو ٹھپا ہم نے بنایا ہے وہ سب سے درست ہے اسی کا چھاپ اس پر لگانا چاہیے۔" (١٩٤٢ء، تعلیمی خطبات، ١٥٢)

٢ - کسی فرد جماعت کارخانے یا ادارے وغیرہ جو خصوصی نشان، علامت، لیبل، مارکہ یا مونو گرام وغیرہ جو کسی شے پر ثبت ہو۔

"کہیں بجائے سات نمبر بیڑی پینے کے . قیمتی چھاپ سگریٹ نوش فرمائے۔" (١٩٣٣ء، زندگی، ٩٨)

٣ - چھپائی، اشاعت، ایڈیشن۔

"اس بانٹ کا حال انسائیکلوپیڈیا یرٹانیکا کی گیارہویں چھاپ میں . ملتا ہے۔" (١٩٧١ء، اردو کا روپ، ٢٨)

٤ - اثر، پرتو، سایہ، عکس۔

"عقاید کی اتنی گہری چھاپ ہو کہ ہم اس سے بچ کر کلام کا مطالعہ نہ کر سکیں۔" (١٩٨٤ء، تنقید و تفہیم، ٥٠)

٥ - [ منھیاری۔ ] لاکھ کی چوڑی پر پھیرنے کا مختلف وضع کا بنایا ہوا لاکھی رنگ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 85:4)

چھاپ کے مترادف

خاتم, رنگ, انگوٹھی, چھپائی

اثر, انگشتری, انگوٹھی, ایڈیشن, چاپ, چنھ, چھاپہ, چھپائی, خاتم, طباعت, طبع, علامت, مہر, مُہر, نشان, نقل, ٹھپّا, ٹھپہ

چھاپ english meaning

a littleA stampimpressionjust for a while [A ~ SING.ذرہ]ringsealtrivial

شاعری

  • اس کے ہاتھوں کھائیں گے عشاق ہیرے کی کنی
    ہے محب الماس کی پہنی مرصع اس نے چھاپ
  • کیجو محب نگاہ یہ چھاپا ہی اور ہے
    کندہ کرے ہے دل کو نگیں اس کی چھاپ کا

محاورات

  • چھاپہ لگانا
  • چھاپہ مارنا
  • صندل کے چھاپے منہ کو لگے
  • صندل کے چھاپے منہ(پر) ‌کو ‌لگنا
  • طبلے پر چھاپ پڑنا
  • لوٹ پوٹ چھاپنا
  • نین چھاپئے نہ چھپیں پٹ گھونٹ کی اوٹ چتر نارا اور سور مار کیں لاکھ میں چوٹ

Related Words of "چھاپ":