چھپر پھاڑ کے معنی
چھپر پھاڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَھپ + پَر + پھاڑ }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چھتورہ| سے ماخوذ |چھپر| کے ساتھ ہندی زبان سے ماخوذ اردو مصدر |پھاڑنا| سے حاصل مصدر |پھاڑ| لگانے سے مرکب |چھپرپھاڑ| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٧ء، کو "فرحت، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
چھپر پھاڑ کے معنی
١ - ظاہری سبب کے بغیر، قدرت کی طرف سے، بہت زیادہ، بے پناہ، اچانک، خلاف توقع۔
"مایوسی نے ہم دونوں کا اتنا دل توڑ دیا تھا کہ اس "چھپڑ پھاڑ" دولت کا یقین ہی نہیں آتا تھا۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٩:٧)