چھڑی کے معنی
چھڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَھڑی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |شالین| سے ماخوذ |چھڑ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ تصغیر لگانے سے |چھڑی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ہلانا","(س ۔ شَل ۔ ہلانا)","ایک شاخ جس پر گلفروش پتے اور پھول لپیٹتے ہیں","پتلا عصا","پتلی دوپتیا بیل جو کپڑے میں بخط راست کاڑھی یا چھپی ہو","چوتھی کھیلنے کی پھولوں کی قمچی","چھڑا کی تانیث","گوکھڑو اور چٹکی کو سیدھا ٹانکنا","وہ جھنڈی جو کسی بزرگ کے نام کی بنائی جائے","ہر باریک اور نازک لکڑی"]
چھڑ چَھڑی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : چَھڑْیاں[چَھڑ + یاں]
- جمع غیر ندائی : چَھڑْیوں[چَھڑ + یوں (واؤ مجہول)]
چھڑی کے معنی
"راہ گیر چھڑی کے بجائے تکلی ہاتھوں میں لیے پھرنے لگا۔" (١٩٨٤ء، گرد راہ، ٤٠)
"کپڑے کو . رنگ میں بھگو چھوڑیں اور تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد کسی چھڑی سے ہلاتے جائیں۔" (١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٥٠٠)
"علاقہ میں کپاس کی چھڑیاں کاٹ لی گئیں۔" (١٩٧٣ء، زراعت نامہ، ١٥ فروری، ١٦)
"دوسرے موسم میں پتلی پتلی چھڑیاں پیدا ہوں گی۔" (١٩٠٦ء، تربیت جنگلات، ١٧)
"ٹھپہ، گوکھرو، کرن . لہر بیج بیل، چھڑیاں، ولایتی توئی ٹکی ہوئی۔" (١٨٨٥ء، بزم آخر، ٣٠)
"وہ لاٹھیاں اسے پھول کی چھڑیاں محسوس ہو رہی تھیں۔" (١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٢٨)
"زر نقد دستور کے موافق حضرت قطب صاحب کی چھڑیوں کے لیے بھی تقسیم فرمایا۔" (١٩٣٤ء، بہادر شاہ کا روزنامچہ، ١٩)
"اس سے افغانوں کو ایک بڑی چھڑی ہاتھ آ گئی۔" (١٩٧٦ء، جواب الجواب، ١٢١)
"چھڑی میں عرضی اور طولی دونوں طرح کے ارتعاشات پیدا کیے جا سکتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، آواز، ٢٩٥)
"اور طرح طرح کے زیور جڑات مرصع کار، بالی، بالیاں مالا، نورتن . گھونگرو چھڑی سے آراستہ اور لدے ہوئے تھے۔" (١٨٦٣ء، انشائے بہار بیخزاں، ٥٢)
جب کھیلنے پٹہ کل وہ رشک ماہ نکلا سورج چھڑی و گتکا لے صبح گاہ نکلا (١٧٧٤ء، طباقت الشعرا، شوق، ٦٢٥)
"ہر چھڑی میں کاندھی کے دو چار کیلے رکھ کر باقی کیلوں کو توڑ کر پھینک دیویں۔" (١٨٤٥ء، دولت ہند، ١٠٩)
"درشٹکاری جو ہیں سو گویا چھڑیاں ہیں کہ دیکھے سے آنکھوں میں اوپیٹتی ہیں۔" (١٧٨٦ء، قصہ مہر افروز و دلبر، ٣٢)
ہر سو نظر آتی ہیں کھڑی نالوں کی چھڑیاں کیا مدنی جرآت دل نالاں نے لگائی (١٨٠٩ء، جرآت، کلیات، ٢١٤)
چھڑی کے مترادف
سلاخ, عصا, لاٹھی
اکیلی, بید, جھنڈی, چوب, سونٹی, عصا, قمچی, لاٹھی, لکڑی, ڈنڈی
چھڑی english meaning
a canea roda switcha walking stickbluffbullyingcommanding personalitydisplay of rank or dignitypomp and showterror
شاعری
- مادیان سحری بھرنے لگی کر چھالیں
اس کے پٹھوں پہ جو اک آکے چھڑی مینہ کی لگی - گنج چھوٹے ہیں یاکہ باڑ جھڑی
یا ہوائی ہے جگنیوں کی چھڑی - جب کھیلنے پتہ کل وہ رشک ماہ نکلا
سورج چھڑی و گتکالے صبح گاہ نکلا - اگر کسی کے سر پہ چھنچھوندر لگی کڑی
اوپر سے اور ہوائی کی آکر پڑی چھڑی - بیٹھے تھے جو ہتھاروں کی دُکان لگائے
جب جنگ چھڑی اسلحے کچھ کام نہ آئے
محاورات
- باجرا کہے میں ہوں اکیلا۔ دو موسل سے لڑوں اکیلا۔ جو میری ناجو کچھڑی کھائے تو ترت بولتا خوش ہوجائے
- بڑی نند بجلی پسند ۔ بڑی نند شیطان کی چھڑی جب دیکھو تیر سی کھڑی
- پھول کی چھڑی بھی نہ لگانا
- پھول کی چھڑی نہ چھوانا یا لگانا
- تو میرا لڑکا کھلا میں تیری کچھڑی پکاؤں
- شاہجہاں بوڑھے بغل میں چھڑی۔ کھاتے پیتے بپت پڑی
- کچھڑی کھاچڑی ہوگیا
- کمبخت کی کچھڑی کچی بختاور کا آٹا گیلا