چھینٹ کے معنی
چھینٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چِھینْٹ (ن منغونہ) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |سپرشٹ| سے ماخوذ |چھینٹ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھونا","(س ۔ سپرگ ۔ چھونا)","اڑانا، اُڑنا، پڑنا، ڈالنا وغیرہ کے ساتھ","پھولدار کپڑا","رنگین کپڑا","عموماً باریک کپڑے کو کہتے ہیں","مہینے کے فالتو یا زائد دن","ولایتی کپڑا جس پر بوٹیاں چھپی ہوئی ہوں","کسی رقیق چیز کا اُچک کر کسی چیز پر پڑنا"]
سپرشٹ چِھینْٹ
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : چِھینْٹیں[چِھیں + ٹیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : چِھینْٹوں[چِھیں + ٹوں (و مجہول)]
چھینٹ کے معنی
"تارپین کے تیل کی چھینٹ آنکھ میں نہ پڑ جائے" (١٩٦٧ء، لکڑی کا کام، ٥٥:٣)
"لباس کو رنگ کی چھینٹوں سے بچانے کے لیے اپیرن پہن لیں تو بہتر ہے" (١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٤٩٩)
"وہ ہمیشہ چھینٹ کی شلوار اور ململ کا سیاہ کرتا پہنتی تھی" (١٩٨١ء، راجہ گدھ، ١٨٩)
"دوپیالے تاڑی اور دو چھینٹ مدک ضرور اڑائیں گے" (١٩٠٤ء، عصر جدید، جنوری، ٢٧)
"اس میں بھی عریاں نگارہی ہے مگر فحاشی کی چھینٹ تک نہیں" (١٩٥١ء، چھان بین، ٢٩١)
چھینٹ کے مترادف
قطرہ
باقی, بقایا, بُندکی, بوند, تشابہ, تشبّہ, چکرہ, داغ, دریس, دھبّہ, رشاشہ, شباہت, قطرہ, مشابہت
چھینٹ کے جملے اور مرکبات
چھینٹ چھانٹ
چھینٹ english meaning
billiard balllarge pill
شاعری
- چندڑیاں کسنبی چھینٹ رنگ لایا رنگارا کاہیکوں
ساقی بغیر میلی رہنا اجڑا جھکارا کاہیکوں - کبھی گفتار کو دیتا ہے جڑاؤ گہنے
نطق ہوتا ہے کبھی چھینٹ کی بنڈی پہنے - لباس چھینٹ یو فلموں اگر ہے
تماشا زور تب مد نظر ہے - روسیاہی سے شیخ کو کیا کام
چھینٹ گہرے خضاب کی سی ہے - ہے تیرے تکّبر کی چھینٹ ان پہ پڑی شاید
مغرور ہیں کیوں یا رب! یہ حسن کی سرکاریں - پگھلی قلندری پہ نگوڑی فقیرنی
کیا مومی چھینٹ کا اجی دنیا میں کال ہے
محاورات
- امرت کا چھینٹا دینا
- جانے کرم کی چھینٹ کس وقت اگر آئے
- چھیل چھینٹ بغل میں اینٹ
- چھینٹا دینا یا مارنا
- چھینٹوں میں آنا
- گو میں ڈھیلا پھینکو (ڈالیں) نہ چھینٹیں پڑیں۔ گو میں ڈھیلا پھینکیگا سو چھینٹے کھائے گا۔ گو میں ڈھیلا ڈالے نہ چھینٹیں پڑیں
- لہو کی چھینٹ تک کہیں نہ ہونا
- موری میں پتھر ڈالو گے تو چھینٹیں اڑیں گی
- نہ اینٹ ڈالئے نہ چھینٹ کھائے
- نہ گند میں اینٹ ڈالے نہ چھینٹ کھائے نہ گوہ میں اینٹ (ڈھیلا) ڈالو نہ چھینٹیں پڑیں