چیل کے معنی

چیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِیل }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ|چلہ| سے ماخوذ |چیل| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٤٣٥ء کو "مثنوی کدم راؤ پدم راؤ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س چلّ)","ایک سیاہ رنگ کا مردار خوار پرند","ایک شکاری پرندہ","ایک مردار خوار پرندے کا نام","چیڑ کا درخت","زمین جس پر دو دفعہ ہل چلا ہو"]

چلہ چِیل

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چِیلیں[چِی + لیں]
  • جمع غیر ندائی : چِیلوں[چِی + لوں (و مجہول)]

چیل کے معنی

١ - مردار خور پرند جس کا رنگ بھورا چونچ اور پنجے مڑے ہوئے گدھ سے چھوٹا اور کوے سے بڑا ہوتا ہے گوشت اور گوشت والے چھوٹے پرندوں اور چوزوں کو پنجوں سے چھپٹ کے لے اڑتا ہے۔ (باز سے مشابہ) غلیواز، زغن، لاطینی : Falco Chilla

"آج کل حسین چیل کی اولاد ہیں سونے کی جب تک جوت نہ آئے آنکھیں نہیں کھلتیں۔" (١٩٧٠ء، غبارکارواں، ١٢٤)

چیل english meaning

falco cheelaa kitesimoom |A~سم|

شاعری

  • ناجی اس سیں چھپے نہ کوئی چوری
    ہے کٹیلا چیل بڑا چھندی
  • جو بوم پر نہیں راضی تو کیا ہے مجھکو ڈھیل
    میں کاکا کوا اسے کر دوں یا بنا دوں چیل
  • اس دوپہری میں کہاں مرغے لڑانے جائے ہے
    چھوڑتی ہے چیل بھی اس وقت انڈا دھوپ میں
  • ہوتے سیرت سے ہیں مردان دلاور ممتاز
    ورنہ صورت میں تو کچھ کم نہیں شہباز سے چیل

محاورات

  • آسمان کی چیل اور زمین کی اصیل
  • آگے آگے گرو پیچھے پیچھے چیلا
  • ات مت گیہوں بوارے چیلے جت ہوں تھال اور پاتھر ڈھیلے
  • اتر گرو دکن میں چیلا۔ کیسے بدھیا پدھے اکیلا
  • الف بے ہوا ماں چیل باپ کوا
  • اندھا گرو بہرا چیلا مانگے ہڑ دے بہیڑا (یا) اندھا گرو بہرا چیلا دونوں نرک میں ٹھیلم ٹھیلا
  • اندھا گرو بہرا چیلا مانے ہڑدے بہیڑا۔ اندھا گرو بہرا چیلا دونوں نرک میں ٹھیلم ٹھیلا
  • انڈے بچے والی چیل چلو چلہار / چلہور
  • ایک گرو کے بالکے / چیلے
  • بابا جی چیلے بہت ہوگئے ہیں۔ بچا بھوکے مرینگے تو سب چلے جائینگے

Related Words of "چیل":