چیونٹی کے معنی
چیونٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چِیُوں + ٹی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے گاہے صفت بھی استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک چھوٹا سا سیاہ رنگ کا کیڑا"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- ["جمع : چِیونٹیاں[چِیوں + ٹیاں]","جمع غیر ندائی : چِینٹیوں[چِیوں + ٹیوں (و مجہول)]"]
- ["جمع : چِیُونْٹِیاں[چِیُوں + ٹِیاں]","جمع غیر ندائی : چِیُونْٹِیوں[چِیُوں + ٹِیوں (و مجہول)]"]
چیونٹی کے معنی
["١ - حقیر، معمولی، ادنٰی؛ غریب؛ کمزور۔"]
[" خود کہتا ہوں میں نہیں کوئی چیز مگر وہ چاہے تو چیونٹی کو سلیماں کر دے (١٩٣٣ء، عروج (دولہا صاحب)، عروج سخن، ١٧٤)"]
["١ - حشرات الارض میں سے ایک چھوٹا سا کپڑا جس کے چھوٹے چھوٹے پیر ہوتے ہیں چیونٹی بہت تیزی سے دوڑتی ہے یہ رنگ میں سیاہ بھوری اور لال ہوتی ہے اس کی قوت شامہ بہت تیز ہوتی ہے۔"]
["\"چیونٹی : یہ بھی شہد کی مکھی کی طرح معاشرہ قائم کرتی ہے۔\" (١٩٨٤ء، معیاری حیوانیات، ١٨٣:٢)"]
چیونٹی english meaning
(F. اوچھی o|chhi)(see under چیونٹا chyoon|ta N.M.*)awryfickle carpriciousgrazinglow-bredmeanpetty
شاعری
- نہ اس سے دل کو اک چیونٹی کے آزار
نہ اس پر نیک و بد سے خلق کے بار - بچ کے چیونٹی سے گزر پیل سے چاہے جو نحات
جو عمل یاں ہے سو دیکھے ہے مکافات کی راہ - سلیماں بھوکے ہیں چیونٹی کے پاس ڈھیری ہے
کلنگ بزے کی چڑیا نے راہ گھیری ہے - بساط اس کی کیا دم میں رخنے اڑادوں
ہے چیونٹی کو بس موت کا اک تریڑا - خود کہتا ہوں میں نہیں کوئی چیز مگر
وہ چاہے تو چیونٹی کو سلیماں کردے - وہ مثل تم نے کیا نہیں ہے سنی
کاٹتی ہے دبے پہ چیونٹی بھی - بساط اس کی کیا دم میں رخنے اڑا دوں
ہے چیونٹی کو بس موت کا اک تریڑا - زاہد اس روئے مخطط کا ہے عاشق تو دیکھ
ہے نشاں موت کا چیونٹی کے جہاں پر نکلے - غضب سوں پڑی ساحرہ اس وقت
اَنگے آکو یعقوب چیونٹی پکڑ - چیونٹی بھی داٹھ اٹھا کے یہ کہتی تھی بار بار
اے دانہ کش ضعیفوں کے رازق ترے نثار
محاورات
- آتا ہے ہاتھی کے منہ جاتا ہے چیونٹی کے منہ
- آتی ہے ہاتھی کے پاؤں اور جاتی ہے چیونٹی کے پاؤں
- آتی ہے ہاتھی کے پاؤں جاتی ہے چیونٹی کے پاؤں
- آتی ہے ہاتھی کے پیر، جاتی ہے چیونٹی کے پیر
- اپنے گھر پر چیونٹی بھی شیر ہوتی ہے
- پاؤں کی چیونٹی کیا اونچے سے گرے گی
- جیسی سردھا ہو تیری ویسا بوجھ اٹھا۔ ہاتھی بوجھا چیونٹی ٹھاوت ہی مرجا
- چیونٹی چاہے ساگر تھاہ
- چیونٹی چلی پراگ نہانے
- چیونٹی سرنے کی جگہ نہیں