ڈبونا کے معنی

ڈبونا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈُبو (و مجہول) + نا }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ فعل |ڈوبنا| کا تعدیہ ہے جو اردو میں بطور فعل متعدی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باعث شرم","بھرم کھونا","بے عزت کرنا","تر کرنا","خراب کرنا","رسوا کرنا","ضائع کرنا","غوط دینا","گہرائی میں اُتارنا"]

ڈُوبنا ڈُبونا

اسم

فعل متعدی

ڈبونا کے معنی

١ - گہرائی میں اُتارنا۔

 اس قدر چشمِ خلائق میں سُبک ہوں کہ اگر ڈوبنے جاؤں تو دریانہ ڈبوئے مُج کو (١٨٢٤ء، دیوانِ مصحفی، ١٩٢)

٢ - چُھبونا۔

"عبدالخالق بٹ کو گاڑی کے نیچے لایا گیا اور پھر مارپیٹ کرکے اُسے پانی نی ڈبو دیا گیا۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٨٧٥)

٣ - خراب کرنا، بھرم کھونا، بے عزت کرنا۔

 ہمارے تشخّص نے کھویا ہمیں ہماری خودی نے ڈبویا ہمیں (١٩١١ء، کلیاتِ اسماعیل، ١١)

٤ - ضائع کرنا، رسوا کرنا۔

"اس کمبخت نے تو اپنے ساتھ تعلیم نسواں کو بھی ڈبویا۔" (١٩١٥ء، گردابِ حیات، ٣٧)

شاعری

  • نام اپنے بزرگوں کا نہ کھونا
    جرارونہ آبرو ڈبونا

محاورات

  • آبرو ڈبو دینا یا ڈبونا
  • آپ کو ڈبونا
  • پیسا ڈبونا
  • گھر ڈبونا
  • گھر ڈبونا (یا اجاڑنا یا برباد کرنا)
  • گھر کا نام اچھالنا یا ڈبونا
  • گھر کا نام ڈبونا
  • لٹیا ڈبونا

Related Words of "ڈبونا":