ڈرائنگ پیپر کے معنی
ڈرائنگ پیپر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈَرا + اِنْگ (ن غنہ) + پے + پَر }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسما |ڈرائنگ| اور |پیپر| پر مشتمل مرکب اردو میں اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطورر اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٨ء کو "آفسٹ لیتھو گرافی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : ڈَرائِنْگ پیپَرز[ڈَرا + اِنْگ (ن غنہ) + پے + پَرْز]
- جمع غیر ندائی : ڈَرائِنْگ پیپَروں[ڈَرا + اِنْگ (ن غنہ) + پے + پَروں (و مجہول)]
ڈرائنگ پیپر کے معنی
١ - خاص قسم کا قدرے دبیز کاغذ جس پر نقشہ کشی کی جاتی ہے۔
"ڈرائنگ پیپر، لیجر پیپرا اور بانڈ پیپر وغیرہ . سخت سطح والے کاغذات شمار کیے جاتے ہیں۔" (١٩٧٨ء، آفسٹ لیتھو گرافی، ١٢٣)