ڈرامچہ کے معنی
ڈرامچہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈَرِام + چَہ }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |ڈرامہ| کی |ہ| کو حذف کرکے |چہ| بطور لاحقۂ تصغیر لگانے سے |ڈرامچہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : ڈَرِامْچَے[ڈَرِام + چَے (ی لین)]
- جمع : ڈَرِامْچَے[ڈَرِام + چَے (ی لین)]
ڈرامچہ کے معنی
١ - مختصر ڈرامہ۔
"صادق صاحب ملیشیا کے انچارچ بنے اور وہ کلچرل شعبے کی تنظیم میں بھی سرگرم رہے اس شعبے نے . کچھ چھوٹے چھوٹے ڈرامچے حب وطن کے موضوعات پر تیار ہے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٤٣٢)
٢ - جھگڑا، چھوٹی موٹی شورش۔
"گراؤنڈ کے ڈرامچے میں ایسے محو ہوئے کہ انہیں اپنا ہوش بھی نہ رہا۔" (١٩٨٣ء، اجلے پھول، ٩٧)