ڈفلی کے معنی

ڈفلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈَف + لی }

تفصیلات

iاصلاً عربی زبان کا لفظ |دَفّ| ہے فارسی کے توسّط سے اردو میں داخل ہوا اور متبادل املاء |ڈف| کے ساتھ مروج ہو گیا۔ ڈف کے آخر پر |لی| لاحقہ تصغیر لگانے سے |ڈفلی| بنا۔ جو اردو میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٤٤ء میں "ترجمہ گلستان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھوٹا دف"]

دفف ڈَفْلی

اسم

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ڈَفْلِیاں[ڈَف + لِیاں]
  • جمع غیر ندائی : ڈَفْلِیوں[ڈَف + لِیوں (و مجہول)]

ڈفلی کے معنی

١ - ڈفلا، چھوٹ دَف۔

"ان کے (٣٠ ق م کے مصر کے لوگ) گانے کے اوزاروں میں ڈفلی اور ترم شامل تھے۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٥٧)

٢ - بھیک مانگنے کا کاسہ جسے بجا کر فقیر پیسہ مانگتے ہیں۔

"تمام عمر اس کی ہتھیلی پر درم اور ڈفلی میں ٹکڑا نہ پڑا تھا۔" (١٨٤٤ء، ترجمہ گلستان، حسن علی خان، ٥١)

ڈفلی کے مترادف

ڈگڈگی, ڈھولک

دائرہ, دف, دھپلی, دُہلک, ڈھولک

ڈفلی english meaning

A kind of tambourine or tabortambourine

شاعری

  • وہ طبل بجیں، اور ڈفلی بھی نقار تاشے اور ترئی
    وہ دہل جھلنی باج رہے اور گھر گھر میں آواز گئی

محاورات

  • اپنی (اپنی) ڈفلی (ڈھپری) اپنا (اپنا) راگ
  • اپنی اپنی ڈفلی اپنا اپنا راگ
  • اپنی اپنی ڈفلی‘ اپنا اپنا راگ
  • اپنی ڈفلی اپنا راگ