ڈوئی کے معنی
ڈوئی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈو (و مجہول) + ای }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٢١ء میں "خالق باری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک لکڑی کا چمچمہ جس سے پکا ہوا کھانا نکالتے یا ہانڈی چلاتے ہیں","ایک لکڑی کا چمچہ جس سے پکّا ہوا کھانا نکالتے یا ہانڈی چلاتے ہیں","سر (درد کا)","لکڑی کا بڑا چمچہ جو کھانا پکانے کے لئے استعمال ہوتا ہے","کفچۂ چوبی جیسے جس کے ہاتھ ڈوئی اُسکا سب کوئی"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ڈوئِیاں[ڈو (و مجہول) + اِیاں]
- جمع غیر ندائی : ڈوئِیوں[ڈو (و مجہول) + اِیوں (و مجہول)]
ڈوئی کے معنی
١ - کھانے پکانے کی ضرورت کا، بڑے چمچے کی وضع کا چوبی ظرف جو ہاتھ کی ہتیھلی کے برابر ہوتا ہے، لکڑی کا کفگیر، کفْچہ چوبی۔
"وہ ہانڈی میں ڈوئی پھیر رہی تھی، یہ بات سُن کر اس کا ہاتھ وہیں رُک گیا اور چہرہ پیلا پڑ گیا۔" (١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٢٥)
٢ - کشتی چلانے والا چپو، پتوار، پیڈل، ڈنڈا۔ (پلیٹس، جامع اللغات)
ڈوئی کے مترادف
چمچ
چپّو, چمچہ, کفگیر, کڑچھی
ڈوئی english meaning
A (wooden) spoona ladle; an oarpaddle; headpollpate.
شاعری
- جز آپ نہ دوسرا سو کوئی
بانڈی نہ توا، تغار، ڈوئی - ابھی یاں تھی ابھی بازار گئی
آپ کی لونڈی ہے لنکا ڈوئی - دیگ ہانڈی کفچہ ڈوئی بے خطا
تابہ کزغان و کڑائی و توا - کوئی کسی کا اور کسی کا نہ کوئی ہے
سب کوئی ہے اسی کا کہ جس ہاتھ ڈوئی ہے
محاورات
- انڈوئی بنڈوئی شکر پارے کی لوئی
- جس کے ہاتھ ڈوئی اس کا سب کوئی
- جس کے ہاتھ ڈوئی اس کے سب کوئی
- جو ہانڈی میں سو ڈوئی میں۔ جو ہانڈی میں ہوگا وہی ڈوئی میں نکلے گا
- لوٹو رے گھر کوئی نہیں، ہنڈیا ہے تو ڈوئی نہیں
- ہانڈی میں جو ہوگا سو ڈوئی میں (آپ ہی آوے گا) نکلے گا
- ہانڈی نہ ڈوئی سب پت کھوئی