ڈھولیا

{ ڈھول (و مجہول) + یا }

تفصیلات

iپراکرت سے ماخوذ اسم |ڈھول| کے ساتھ |یا| بطور لاحقۂ صفت و فاعلیت لگانے سے |ڈھولیا| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٣ء کو "شکست" میں مستعمل ملتا ہے۔

["ڈھول "," ڈھولْیا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

ڈھولیا کے معنی

١ - ڈھول بجانے والا، طبل نواز۔

"ابھی یہ ڈھولئے اتنی دیر تک آہستہ آہستہ دڑ دگڑ دگڑ کرتے رہتے کہ جب وہ پھر ایک ساتھ دھما دھم کی دھما چوکڑی مچاتے تو دل یکلخت زیادہ زور سے حرکت کرنے لگتا۔" (١٩٤٣ء، شکست، ١٦٨)