ڈھونگ کے معنی

ڈھونگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈھونْگ (و مجہول، ن غنہ) }

تفصیلات

iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٩ء کو "تاریخ سلطنت روما" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جھوٹ موٹ کا","جھوٹے عذر","حیلہ سازی","ظاہر داری","متکبرانہ یا دغا بازی کی فرضی یا مصنوعی باتیں یا دکھاوا","ٹیپ ٹاپ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ڈھونگ کے معنی

١ - جھوٹ، فریب، دھوکا۔

"اس بات پر بھی غور کیا تھا کہ وہ کیا ذرائع ہیں جن سے سچے فن اور |ڈھونگ| میں امتیاز کیا جا سکے۔" (١٩٧٣ء، نئی تنقید، ٣٨٨)

٢ - دکھاوا

"جہاں رسم یا عادت یا تن آسانی ان کی ظاہری اطاعت کو بھی بس ایک بے حقیقت ڈھونگ سا بنا دیں تو یہ انھیں زندہ کرنے، انھیں زندہ رکھنے میں اپنی ساری قوت صرف کر دے۔"١٩٤٦ء، تعلیمی خطبات، ٢٦

٣ - ڈھچر، ڈھانچا، طرز۔

"اصلی اصول یعنی اعیان کی آزادانہ اور مشترکہ حکومت کا ڈھونگ کسی نہ کسی حد تک تین صدی تک بنا رہا۔" (١٩٢٩ء، تاریخ سلطنت روما، ٤٨)

ڈھونگ کے مترادف

دھوکا, جھانسا, تماشا, نقل

بتّا, بناوٹ, بہانہ, پاکھنڈ, تماشا, جھانسا, چرتر, چھل, حیلہ, دغا, دم, دمبھک, دکھاوا, دھوکا, ریاکاری, سوانگ, فریب, مکر, نقل, نمایش

ڈھونگ english meaning

(archaic) skylightventilator

شاعری

  • پھو گیا ہور آیا رگے رگ پراں
    بڈھا ڈھونگ تھا سو ہوا پھر جواں

محاورات

  • ڈھونگ باندھ دکھانا یا باندھنا
  • ڈھونگ رچانا

Related Words of "ڈھونگ":