ڈھیری کے معنی

ڈھیری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈِھب + ری }{ ڈھے + ری }

تفصیلات

١ - چوکور سوراخ دار پتری جس کے اندر بیچ ڈال کر کس دیا جاتا ہے، نٹ۔, iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم | صفت |ڈھیر| کے آخر پر |ی| بطور لاحقۂ تصغیر لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پٹی کا ایک حصہ","چھوٹا سا انبار کسی چیز کا خصوصاً روپے غلے مٹھائی وغیرہ کا","روپيہ کي زيادتي","گاؤں یا جائداد میں حصہ","گاؤں یا جائیداد کا حصّے دار","مال کي فراواني","ڈھیرا کی"]

اسم

اسم نکرہ, اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ڈھیرِیاں[ڈھے + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : ڈھیرِیوں[ڈھے + رِیوں (و مجہول)]

ڈھیری کے معنی

١ - چوکور سوراخ دار پتری جس کے اندر بیچ ڈال کر کس دیا جاتا ہے، نٹ۔

"جو آدمی سات کنکریوں کی ڈھیری پوری کرتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔" (١٩٨٤ء، ماڈل کمپیوٹر بنائیے، ١٠٦)

١ - کسی چیز کا چھوٹا سا ڈھیر، روپے، غلے وغیرہ کا انبار۔

"جس کی ڈھیری میں بداہے اس کی ڈھیری میں کھائیں گے۔" (١٩٥٩ء، محمد علی ردولوی، گناہ کا خوف، ٩٧)

٢ - گاؤں یا جاگیر وغیرہ کی پیداوار کا حصہ۔ (پلیٹس)

"جس وقت پڑوس کی مسجد سے مغرب کی اذان کی آواز آئی تو ہم اس عظیم انسان کی ڈھیری پر فاتحہ پڑھ رہے تھے۔" (١٩٦٢ء، گنجینۂ گوہر، ١٨٧)

٣ - کمائی، دولت۔

"ہنکارتی ہوئی جب وہ بچے اور بنو کو لے کر پہنچیں تو ان کے پیچھے لونڈوں کی ڈھیری لگی ہوئی تھی۔" (١٩٦٦ء، دو ہاتھ، ٣١٩)

٤ - [ کنایۃ ] قبر

 ایک کو نادان دو دیکھے ہے ہم تو ایک ہی وہ تو ڈھیرا ہے ہماری آنکھ کچھ ڈھیری نہیں (١٨٥٨ء، کلیاتِ تراب، ١٣٩)

٥ - ہجوم، مجمع، بہتات۔

"صبح و شام چرتے چُگتے پھرا کرتے ہیں ان کو ڈھیری ڈال کر جالی سے پکڑتے ہیں۔" (١٨٩٧ء، سیرپرند، ٢٠٤)

٦ - ڈھیرا کی تانیث : وہ شخص جس کی آنکھ کج ہو اور اسے ایک کے دو نظر آتے ہوں، احوال، بھینگی۔

"بوڑھا پہلوان اکھاڑے کی ڈھیری پر بیٹھا . نئے پٹھوں کو داؤ پیچ بڑے کامیاب بتاتا ہے۔" (١٩٧٣ء، اوراق، مارچ، اپریل، ٢٦٧)

٧ - [ مجازا ] دانہ دُنکا؛ دانوں کی بکھیر۔

"اچانک بھائی جان بولے ہم نیلی ڈھیری پر کس وقت پہنچیں گے چاچا نورے?" (١٩٧٦ء، نیلا پتھر، ٦٧)

٨ - اکھاڑے کی مینڈ۔

٩ - پہاڑی، ٹیلا، چٹان وغیرہ۔

١٠ - ایسی دلدلی زمین یا ایسی پولی زمین جو پانی پڑنے سے نیچے کو بیٹھے، ایسی زمین کے لئے کھیتی مفید نہیں ہوتی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 71:6)

١١ - "سفید چتّی دار سیاہ رنگ کا قیمتی پتھر جس سے نگ عموماً اور قبریں خصوصاً بنائی جاتی ہیں۔"

ڈھیری english meaning

A small heapa heap; a share in a village or estatesubdivision of Patti.intelligencelotsagacityshrewdnesssmall heapthrow light (on)

شاعری

  • سلیماں بھوکے ہیں چیونٹی کے پاس ڈھیری ہے
    کلنگ بزے کی چڑیا نے راہ گھیری ہے
  • ایک کو ناداں دو دیکھے ہے ہم تو ایک ہی
    وہ تو ڈھیرا ہے ہماری آنکھ کچھ ڈھیری نہیں
  • ایک ڈھیری راکھ کی تھی صبح جائے میر پر
    برسوں سے جلتا تھا شاید رات جل کر رہ گیا
  • ایک کو نادان دو دیکھے ہے ہم تو ایک ہی
    وہ تو ڈھیرا ہے ہماری آنکھ کچھ ڈھیری نہیں

محاورات

  • برچھی میری کرچھی تلوار میری موسی۔ لٹھ میرا بیری جو لگے تو لہو کی ڈھیری
  • بڑا ڈوبی ڈھیری ہے
  • چاکی پھیری۔ ہوئی چون کی ڈھیری
  • ریت کی کوڑی نہ اوت بلاؤ کی ڈھیری
  • سو بھوتوں کی ڈھیری ہے
  • کیا ‌ہاڈوں ‌ہی ‌ڈھیری ‌کیا ‌داموں ‌ہی ‌ڈھیری

Related Words of "ڈھیری":