ڈیل ڈول کے معنی

ڈیل ڈول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈِیل + ڈول (و مجہول) }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |ڈیل| کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ اسم |ڈول| (جو پہلے کا مترادف بھی ہے) ملانے سے مرکب تکراری بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تن و توش","شکل و صورت","قدوقامت کا انداز"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر )

ڈیل ڈول کے معنی

١ - جاندار کے قدو قامت کا انداز، تن و توش، قدوقامت۔

"ابرہہ کا ایک اپنا ہاتی تھا . یہ ہاتی کیا سچ مچ کا پہاڑ تھا، اتنا بڑا قد، ایسا ڈیل ڈول کہ دیکھا نہ سنا۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ٩٤)

٢ - وضع قطع، شکل و صورت۔

"اپنے ڈیل ڈول اور حُلیے سے تو قصائی لگتے ہو۔" (١٩٨٦ء، جانگلوس، ٣١١)

ڈیل ڈول کے مترادف

جسامت, قدو قامت

انداز, تراش, جسامت, روپ, قدوقامت, قطع, وضع, ہیئت

ڈیل ڈول english meaning

(euph) grace the occasionarrivebulksitstature

شاعری

  • یہ ڈیل ڈول تیرا ایسا گھڑا خدا نے
    جیسی طرح سے باسن سانچے میں ڈھالتے ہیں