کار جہاں کے معنی
کار جہاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کا + رے + جَہاں }
تفصیلات
iفارسی زبان میں |کردن| مصدر سے حاصل مصدر |کار| کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ اسم |جہاں| لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "بال جبریل" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ
اقسام اسم
- جمع استثنائی : کارہائے جَہاں[کار + ہا + اے + جَہاں]
کار جہاں کے معنی
١ - دنیا کا کاروبار، دنیا کے معاملات اور دھندے، معاش کی تگ و دو، (مجازاً) دنیاوی زندگی۔
شروع عشق میں سمجھے تھے ہم بھی فراغت مل گئی کار جہاں سے (١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ١٥٤)