کار سیاہ

{ کا + رے + سِیاہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |کردن| مصدر سے حاصل مصدر |کار| کو کسرۂ صفت کے ذریعے فارسی ہی سے ماخوذ صفت |سیاہ| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو "غزال و غزل" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : کارہائے سِیاہ[کار + ہا + اے + سِیاہ]

کار سیاہ کے معنی

١ - کالے دھندے، گناہ کا کام، خراب کام، غلط کام۔

 طول کھینچ اے شب مے خانہ کہ سب کار سیاہ بہ ہمہ لذت اقدام ابھی باقی ہیں (١٩٦٨ء، غزال و غزل، ٢٢)