کاربن کاغذ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Carbon paper meanings and details

کاربن کاغذ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کار + بَن + کا + غَذ }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |کاربن| کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم کاغذ لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے ١٩٣٥ء کو "لکڑی کا باریک کام" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کارْبَن کاغَذوں[کار + بَن + کا + غَدوں (و مجہول)]

کاربن کاغذ کے معنی

١ - کاربن پھرا کاغذ جس کا سیدھا رخ سادے کاغذ پر رکھ کر اس کے اوپر رکھے کاغذ پر قلم یا پینسل سے لکھیں یا ٹائپ کریں تو نیچے رکھے ہوئے کاغذ پر وہی حروف اتر آتے ہیں۔

"کاربن کاغذ کی مدد سے بہت سی نقلیں ایک تحریر سے تیار ہو جاتی ہیں۔" (١٩٧٠ء، ادب و لسانیات، ٣٢١)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!