کارخانۂ قدرت کے معنی
کارخانۂ قدرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کار + خا + نَہ + اے + قُد + رَت }
تفصیلات
iفارسی زبان میں کردن مصدر سے حاصل مصدر |کار| کے بعد فارسی لاحقہ ظرفیت |خانہ| اور پھر اسے ہمزہ اضافت کے ذریعے عربی زبان سے مشتق اسم |قدرت| کے ساتھ ملانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
کارخانۂ قدرت کے معنی
١ - کارخانۂ الٰہی، دنیا و کاروبارِ دنیا، مظاہراتِ فطرت، دنیا میں ہونے والے معاملات۔
"کارخانہ قدرت کے شیدائی دیکھ رہے ہیں۔" (١٩٣٦ء، راشد الخیری، نالہ زار، ٣٢)