کار پیما کے معنی

کار پیما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کار + پَے (و لین) + ما }

تفصیلات

iفارسی زبان میں کردن مصدر سے حاصل مصدر |کار| کے بعد |پیمودن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |پیما| بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم مذکر استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٥ء کو "تاریخ یورپ جدید" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کار پَیماؤں[کار + پَے (و لین) + ما + اوں]

کار پیما کے معنی

١ - کسی کام کا اندازہ لگانے والا، کام کی پیمائش کرنے والا۔

"وزارتِ واٹنا. کے عروج و زوال کا مدار ایک سیاسی کار پیما کی طرح جنوب میں آسٹروی جنگ کی ترقی یا تنزلی پر تھا۔" (١٩٢٥ء، تاریخ یورپ جدید (ترجمہ))