کارروائی کے معنی

کارروائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کار + رَوا + ای }

تفصیلات

iفارسی مصدر |کردن| سے حاصل مصدر |کار| کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ لاحقہ صفت |روا| اور اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اجرائے کار","اقدامِ عدالت","تدبیر (کرنا ہونا کے ساتھ)","رودادِ عدالت","عدالت کا عملدرآمد یا روئیداد","عمل درآمد","کار اجرائے","کار براری","کام نکالنا","کسی کام کا کرنا یا جاری رکھنا"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کاررَوائِیاں[کار + رَوا + اِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کاررَوائِیوں[کار + رَوا + ای + اوں (و مجہول)]

کارروائی کے معنی

١ - کام کا اجراء، کام چلانا، حاجت برآوری، کام نکالنا، مطلب پورا کرنا۔

"لیٹن اور گریک بقدرِ کارروائی جانتے تھے۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣٥)

٢ - عمل، تدبیر، اقدام (رائے یا منصوبے کے مطابق) عمل درآمد، تعمیل (اصول و احکام)

"خوف سے غازی ملک چند روز تک کوئی جنگی کارروائی نہ کر سکا۔" (١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٢٩٩)

٣ - (کسی واقعے کی) صورتحال، معاملہ، روئداد۔

"آپ ان پر عاشق کس طرح ہوئے اور اب یہ کارروائی ہے کس نوبت پر۔" (١٩٤٧ء، مضامین فرحت، ١٥١:٤)

٤ - کام، دھندا، کاروبار۔

"ان لڑکوں کو کچھ لکھنا پڑھنا اور ضروری کارروائی کے موافق حساب کتاب آجاوے۔" (١٨٩٨ء، سرسید، مجموعہ لیکچرز و سپیچز، ١٨٦)

٥ - کارگزاری، کارستانی، فعل، حرکت۔

"ہم اپنے کمرے میں بیٹھے یہ کارروائی دیکھتے رہے۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٣٤٥)

٦ - [ قانون ] چارہ جوئی، مقدمے کی پیشی اور اسکے متعلقات، روئداد، مقدمہ، مسل۔

"خبردار اور واقف کار ہو کر کارروائی عدالت اور تحصیل کی کریں۔" (١٨٠٣ء، گنج خوبی)

کارروائی english meaning

usefulness; workingoperation; carrying on a business; occupationemployement; managementconductexecutionperformance; processproceedingproceduse.(archaic) governorship(archaic) princedomlordshippridevanity

Related Words of "کارروائی":