کارنامہ کے معنی

کارنامہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کار + نا + مَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کار| کے ساتھ فارسی ہی کا اسم |نامہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اہم واقعہ","بہادری کا کام","تاریخ کی کتاب","تصویروں کا مرقع","جنگ نامہ","مجموعئہ ضوابط","کارِ نمایاں","کارگزاری کی سند","کتابِ قوانین","کوئی بہت اچھا کام"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کارنامہ کے معنی

١ - تصویروں کا مرقع جو مصور صفت و کمال ظاہر کرنے کے لیے بڑی کوشش سے بناتے ہیں، جنگ نامہ، تاریخ کی کتاب جس میں سلطنت کے قوانین درج ہوں۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)

"یہ ایک کار نامہ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہوتا کہ وہ جرات و جلالت میں بے مثل شخص تھا۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ١٠٣)

٢ - وہ بڑا کام جو مدتوں یاد رہے، کار گزاری کی سند۔

کارنامہ english meaning

A record of stirring deedsan account of battlesmilitary history; chroniclehistory; memoirs; a commentaryNoah. [A~H]

Related Words of "کارنامہ":