بھگت کے معنی

بھگت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَھگَت }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے اسم |بھکت| سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "کلیاتِ سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(طنزاً) بے غیرتی","بھوت پریت اتارنے والا","بے حیائی","پرہیز گار آدمی","خدا پرست","دیکھئے: بھگت","گنڈے تعویذ کرنے والا","مذہبی ناٹک","مقدس شخص","وہ ہندو جو گوشت کھانے سے پرہیز کرے"]

بھکت بَھگَت

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بَھگَتوں[بَھگَتوں (واؤ مجہول)]

بھگت کے معنی

١ - پجاری، زاہد، مرتاص، بَھگت۔

"بپت پڑی تہاں تہاں جاکر سہائے ہوئی جہاں ترے بھگتوں پر۔" (١٨٠٤ء، بیتال پچیسی، ٢٥)

٢ - مقدس اور بزرک شخص، خدا پرست۔

"جو لوگ ٹرک سے ڈر کر سرگ کے لالچ سے اکا بھجن کرتے ہیں وہ لوگ بھگت نہیں۔" (١٩١١ء، پہلا پیار، ٦٨)

٣ - بھاٹ، ناچنے گانے والا، سازندہ، مذہبی گیت گانے والا۔

"بھانڈ بھگتوں یا ارباب نشاط کو کچھ دلوائیں تو اس میں سے ایک چہارم سے کچھ زیادہ کتر لیتا۔" (١٩٠٠ء، ذات شریف، ٣٠)

٤ - سیانا، گنڈے تعویذ کرنے والا، آدمی، بھوت پلید اتارنے والا شخص۔

"ڈھونڈ ڈھونڈ کر سیانے اور بھگت بلائے گئے۔" (١٨٨٥ء، فسانۂ مبتلا، ٢٣١)

٥ - بالعموم نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص جو مالا پہن کر اور ماتھے پر تلک لگا کر بھگت بنے اور شراب گوشت وغیرہ سے پرہیز کرے۔

 بوکبابوں کی غضب آتی مے خانہ سے اے بھگت ہوتا ہے ہر روز مسلمان نیا (١٨٥٧ء، سحر (امان علی)، ریاض سحر، ٣)

٦ - ہندوؤں کا ایک مذہبی کھیل یا سوانگ جس میں اکثر نرسنگھ اوتار اور کرشن وغیرہ کا روپ بھرتے ہیں۔ (پلیٹس، فرہنگ آصفیہ، 440:1)

"بھگت کے سامان میں ہر دیار اور ہر فرقے کے رواج کے مطابق لباس اور ہتھیار . موجود تھے۔" (١٩٥٤ء، لکھنؤ کا شاہی اسٹیج، ٥٤)

٧ - وضع قطع، گت، حلیہ، بہروپ، سوانگ۔ (پلیٹس)

٨ - ہولی کے سوانگ بھرنے والا، سوانگی۔ (فرہنگ آصفیہ، 440:1)

بھگت english meaning

devoteepious or holy man; mock representationdisguise m maskreligious play(dial.) devotea devoteea pious or holy manbad mannersbrain-sicknessroguerudenesssicknessthe multiplication table of one and one fourth time

شاعری

  • بو کبابوں کی غضب آتی ہے مے خانے سے
    اک بھگت ہوتا ہے ہر روز مسلمان نیا
  • ہےاس کی سکت بھگت نبوت
    ورنہ یہ کہاں ہو زور و قوت
  • بھینٹ ہے بھگت کی جیون بھگتی
    دے داتا نربل کو شکستی

محاورات

  • اپنا کیا پانا (یابھگتنا)
  • اپنا کیا پانا یا بھگتنا
  • اپنا کیا پانا(یا بھگتنا)
  • اپنی اپنی سب بھگت لینگے
  • اپنے کئے کو بھگتنا یا پانا
  • اپنے کیے کو (آپ) بھرنا / بھگتنا
  • اپنے کیے کی سزا بھگتنا (یا پانا)
  • اجل برن ادھینتا ایک چرن دو دھیان۔ ہم جانے تم بھگت ہو نرے کپٹ کی کان
  • اعمال کی شامت بھگتنا
  • ایک جو کی سولہ روٹی بھگت کھائیں کہ بھگتنائن (بھگتانی)

Related Words of "بھگت":