کاغذ کے معنی

کاغذ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + غَذ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصل میں دال سے تھا۔ عربوں نے ذ سے لکھا ہے","چھپا ہوا ورق","نامہ اعمال","ورق جو لکڑی اور پرانے کپڑوں کو بھگو کر اور لئی سی بنا کر پھیلا کر بناتے ہیں۔ یہ لکھنے کے کام آتا ہے","وہ چیز جس پر لکھتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : کاغْذات[کاغ + ذات]
  • جمع غیر ندائی : کاغَذوں[کا + غَذوں (و مجہول)]

کاغذ کے معنی

١ - مختلف اشیاء سے کوٹ پیس کر تیار کردہ پتر یا ورق، تاو جس پر لکھتے ہیں۔

"نامیاتی مرکبات . ربڑ، کاغذ، پلاسٹک اور تالیفی ریشوں کی مختلف صنعتوں میں استعمال ہوتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ١٠)

٢ - خط، مکتوب۔

 مجکو اس شوخ نے لکھ کر نہیں بھیجا کاغذ نامہ لایا ہے تو پھیر کے میرا کاغذ (١٩٣٦ء، شعاع مہر، ٤٣)

٣ - تحریر، نوشتہ، پرچہ (لکھا ہوا) نیز اجازت نامہ۔

"ریسٹ ہاؤس کا چوکیدار . کاغذ کے بغیر اور صاحب کی تحریری اجازت بنا کمرہ کھولنے پر رضامند نہ ہوتا تھا۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٤٧)

٤ - اخبار

"بیکنگھم صاحب . نے اپنے کاغذ اورینٹل آبزرور میں ان سب خرابیوں کا حال . لکھا ہے۔" (١٨٩٦ء، سوانحات سلاطین اودھ، ١٨٧:١)

٥ - اسٹامپ (جس پر تمسک وغیرہ لکھا جاتا ہے)۔

"اگر وہ لوگ کاغذ دست آویز اپنے روپیہ سے خرید لیتے تو غالباً دو تین ہی دنوں میں کاغذ مرتب ہو جاتا۔" (١٩٥٨ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ٢٢)

٦ - تمسک، دستاویز، قبالہ (جو سند کے طور پر لکھا جائے)، اقرارنامہ، کرایہ نامہ، سرخط وغیرہ (اسٹامپ پر یا سادے فارم پر)۔

"نکاح کے کاغذ پہ دولہا کی مہر لوگوں کی گواہیاں ہوئیں۔" (١٩١١ء، قصہ مہر افروز، ٥٥)

٧ - (حساب کتاب یا دوسرے ذاتی کاموں کی) فہرست یا فائل وغیرہ، رجسٹر روزنامچہ، بہی کھاتہ وغیرہ نیز اعمال نامہ (بیشتر جمع میں)۔

"مجھے سارے حساب کے کاغذ منگوا دو۔" (١٩١١ء، قصہ مہر افروز، ٧٣)

٨ - ہنڈی، کاغذ، زر، نوٹ۔ (فرہنگ آصفیہ)

کاغذ کے مترادف

قرطاس, ورق

اخبار, پتر, پیپر, تمسک, چٹھی, حساب, دستاویز, رقعہ, سرٹیفکیٹ, سند, طرِس, قبالہ, قرطاس, مکتوب, نامہ, نوشتہ, نوٹ, وثیقہ, ورق, ہنڈی

کاغذ کے جملے اور مرکبات

کاغذ باد, کاغذ سا

کاغذ english meaning

Paper; a paperwritingdocumentdeed; a charterpatent; an account; a note of handa bond; a printed or written sheeta newspaperboat [~ناؤ]

شاعری

  • میرے رونے کی حقیقت جس میں تھی
    ایک مدّت تک وہ کاغذ نم رہا
  • کیا لکھوں رویا جو لکھتے جوں قلم
    سب مرے نامے کا کاغذ نم ہوا
  • کیا کہوں مشکل ہوئی تحریر حال
    خط کا کاغذ رونے سے نم ہوگیا
  • سروکار آہ کب تک خامہ و کاغذ سے یوں رکھیئے
    رکھے ہے انتہا احوال کی تحریر بھی آخر
  • خالی کاغذ بے قیمت ہے‘ بے رنگت ہے
    تیرا نام لکھیں توقیر بڑھائیں کاغذ کی
  • خیال آتا ہے اتنا‘ ہجرِ شب کے کالے کاغذ پر
    کسی سُورج کی کرنوں سے تمہارا نام لکھ ڈالیں
  • وہ بھی شاید روپڑے ویران کاغذ دیکھ کر
    میں نے اس کو آخری خط میں لکھا کچھ بھی نہیں
  • وہ گھر کے واسطے اب اک چراغ بھی دے گا
    وہ جس نے رہنے کو کاغذ کا گھر دیا ہے مجھے
  • جو کچھ دیکھا جو سوچا ہے وہی تحریر کرجائیں!
    جو کاغذ اپنے حصے کا ہے وہ کاغذ تو بھرجائیں!
  • کیا اہلِ ہنر، کیا اہلِ شرف، سب ٹکڑے ردی کاغذ کے
    اس دور میں ہے وہ شخص بڑا جو روز خبر میں رہتا ہے

محاورات

  • پہلے لکھ اور پیچھے دے پھر بھولے تو کاغذ (مجھ) سے لے
  • پیراہن کاغذی ہونا
  • سدا ناؤ کاغذ کی بہتی (چلتی) نہیں
  • سدا ناؤ کاغذ کی چلتی نہیں
  • کاغذ ‌کی ‌(پن ‌ڈبی) ‌ناؤ ‌آج ‌نہ ‌ڈوبی ‌کل ‌ڈوبی
  • کاغذ ‌کی ‌ناؤ ‌پانی ‌پر ‌نہیں ‌بہتی ‌(چلتی)
  • کاغذ ‌کی ‌ناؤ ‌میں ‌کون ‌پار ‌اترا
  • کاغذ ‌کی ‌ناؤ ‌کب ‌تک ‌بہے ‌گی
  • کاغذ بھر گھٹنا
  • کاغذ پر چڑھنا

Related Words of "کاغذ":