کالی بلا کے معنی
کالی بلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کا + لی + بَلا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کالی| بطور صفت کے بعد عربی اسم |بَلا| بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بلائے بد","بلائے سخت و عظیم","بلائے سیاہ","سخت مصیبت","نہایت سیاہ عورت","نہایت کالی چڑیل"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
کالی بلا کے معنی
١ - نہایت کالی چڑیل۔
پھر کہا حال شعلہ جادو کا کہ وہ اک دیونی ہے کالی بَلا (١٨٨٥ء، مثنوی عالم، ٩٨)
٢ - [ کنایۃ ] نہایت کالی بدصورت یا ڈرائونی صورت کی عورت۔
اک کالی بلا سے ابھی پیچھا نہیں چھوٹا ساتھ اپنے لگا لائے وہ اک گوری بلا اور (١٩٢٨ء، بہارستان، ٧٥٩)
٣ - [ مجازا ] خوفناک مصیبت، وبالِ جان۔
یہ رات بھیانک ہجر کی ہے کاٹیں گے بڑے آرام سے ہم ٹلنے کی نہیں یہ کالی بلا سمجھے ہی ہوئے تھے شام سے ہم (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ١٨٤)
کالی بلا english meaning
great evilugly dark woman
شاعری
- تارے چشم غول ہیں اور چاندنی دیو سفید
اوس پری بن ہے مجھے کالی بلا فرقت کی شب - شب بیمار یا کالی بلا یا رات کالی ہے
قیامت آئی یا چھاتی پہ یہ ہجراں پہاڑ آئی
محاورات
- کالی بلا پیچھے